حیدرآباد
جگناتھ گٹومیں میں زبردست آگ
بتایا جا رہا ہے کہ رات کے وقت نامعلوم افراد نے خشک گھاس کو آگ لگا دی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کر لی۔
حیدرآباد: اے پی کے ضلع کرنول کے قریب جگن ناتھ گٹو پر کل نصف شب آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ رات کے وقت نامعلوم افراد نے خشک گھاس کو آگ لگا دی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کر لی۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گیا جس نے فائر انجنوں کی مدد سے سخت جدوجہد کے بعد شعلوں پر قابو پایا۔ بروقت کارروائی کی وجہ سے آگ کو مزید پھیلنے سے روکاگیا۔