حیدرآباد کے بنجارہ ہلز میں BRK نیوز بلڈنگ کے سیلر میں زبردست آگ، 11 افراد کو بحفاظت نکالا گیا
ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ بلڈنگ کے سیلر میں واقع دارو والا وائن مارٹ کے اسٹاک اسٹوریج ایریا میں لگی۔ سیلر میں بڑی مقدار میں شراب کا ذخیرہ موجود ہونے کے باعث آگ نے تیزی سے شدت اختیار کرلی اور شعلے بلند ہونے لگے۔
حیدرآباد: شہر کے بنجارہ ہلز روڈ نمبر 11 پر واقع BRK نیوز بلڈنگ کے سیلر میں ہفتہ کو اچانک زبردست آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ بلڈنگ کے سیلر میں واقع دارو والا وائن مارٹ کے اسٹاک اسٹوریج ایریا میں لگی۔ سیلر میں بڑی مقدار میں شراب کا ذخیرہ موجود ہونے کے باعث آگ نے تیزی سے شدت اختیار کرلی اور شعلے بلند ہونے لگے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فائر فائٹنگ ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ فائر اہلکاروں نے عمارت میں موجود 11 افراد کو بحفاظت باہر نکال لیا۔
آگ پر قابو پانے کے لیے چار فائر انجن استعمال کیے گئے۔ فائر فائٹرز نے مسلسل کارروائی کرتے ہوئے آگ کو قابو میں کرلیا اور مزید پھیلنے سے روک دیا۔
واقعہ کے بعد پولیس اور فائر ڈپارٹمنٹ کے عہدیداروں نے موقع کا معائنہ کیا۔ آگ لگنے کی اصل وجہ اور حادثے میں ہونے والے مالی نقصان کی تفصیلات فی الحال معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔
حکام کی جانب سے واقعہ کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں تاکہ آگ لگنے کی وجوہات اور دیگر تفصیلات کا پتہ چلایا جاسکے۔