تلنگانہ

سرکاری اسکیمات کو موثر طریقہ سے نافذ کرنے کے اقدامات، اضلاع میں سینئر آئی اے ایس آفیسرس کا بطور اسپیشل آفیسر تقرر

اضلاع میں سرکاری اسکیموں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے حصہ کے طور پر ایک اہم اقدام میں حکومت تلنگانہ نے کئی سینئر آئی اے ایس افسران کو بطور اسپیشل آفیسر مقرر کیا۔

حیدرآباد(منصف نیوز بیورو) اضلاع میں سرکاری اسکیموں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے حصہ کے طور پر ایک اہم اقدام میں حکومت تلنگانہ نے کئی سینئر آئی اے ایس افسران کو بطور اسپیشل آفیسر مقرر کیا۔

متعلقہ خبریں
فلم ”گیم چینجر“کے اضافی شوز اور ٹکٹ قیمتوں میں اضافہ کی اجازت سے حکومت دستبردار، احکام جاری
پرجاوانی پروگرام کی تاریخ تبدیل
سلائی مشینوں کی تقسیم، اہل عیسائی خواتین سے درخواستیں مطلوب
حکومت تمام مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کیلئے پر عزم: سریدھر بابو
وزیر سیتا اکا نے بھگدڑواقعہ میں زخمی لڑکے سری تیج کی عیادت کی

یہ تقرریاں یکم اکتوبر 2024 کو جاری کردہ ایک جی او کے ذریعے کی گئی تھیں، جس کا مقصد سرکاری اسکیمات کو نافذ کرنے میں افسران اور کلکٹروں کے درمیان موثر تال میل کو یقینی بنانا ہے۔

کمشنر آف ٹرانسپورٹ کے الامبرتی کو عادل آباد، نرمل، کمرم بھیم آصف آباد، اور منچیریال اضلاع کے لیے خصوصی افسر مقرر کیا گیا ہے۔ وہ ان اضلاع میں کلیدی پروگراموں کے نفاذ کی نگرانی کی ذمہ دار ہوں گی۔

صحت اور خاندانی بہبود کے ڈائرکٹر آر وی کرنان، کریم نگر، جگتیال، پداپلی اور راجنا سرسلہ اضلاع کی نگرانی کریں گے، جب کہ پی آر اینڈ آر ڈی کی کمشنر انیتا رام چندرن، نلگنڈہ، یادادری بھونگیر اور سوریہ پیٹ کا احاطہ کریں گی۔ نظام آباد اور کاماریڈی کے لیے قبائلی بہبود کے سکریٹری اے شرت کو مقرر کیا گیا ہے۔

رنگا ریڈی، وقارآباد اور میڈچل ملکاجگیری کے لیے سرپ کے سی ای او ڈی دیویا کو چارج دیا گیا ہے۔ آئی اے ایس افسر روی، ممبر سکریٹری، تلنگانہ آلودگی کنٹرول بورڈ، کو محبوب نگر، نارائن پیٹ، ونپرتی، جوگو لمبا گدوال اور ناگرکرنول اضلاع کی نگرانی کا کام سونپا گیا ہے۔

ونئے کرشنا ریڈی، جوائنٹ سکریٹری جنگلات کو ورنگل،ہنمکنڈہ، جنگاؤں، جے شنکر بھوپال پلی، ملگ اور محبوب آباد اضلاع کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ میدک، سنگاریڈی اور سدی پیٹ کے اضلاع میں آر اینڈ بی ڈپارٹمنٹ میں اسپیشل سکریٹری ہری چندنا داساری اسپیشل آفیسر کے طور پر کام کریں گے۔

کے سریندر موہن، سکریٹری برائے مائنز اینڈ جیولوجی کو کھمم اور بھدرادری کتہ گوڈم اضلاع تفویض کیے گیے ہیں۔ حیدرآباد میں جی ایچ ایم سی کے کمشنر امراپلی کٹہ کو اسپیشل آفیسر کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔

جی او میں اس بات پر زور دیا کہ ان افسران سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ فوری طور پر تفویض کردہ اضلاع کا دورہ کریں گے اور کلکٹرس کے ساتھ قریبی تال میل قائم کرتے ہوئے سرکاری پروگراموں کے موثر نفاذ کو یقینی بنانے میں کردار ادا کریں گے۔