ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای اور اسماعیل ہنیہ کی ملاقات
ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق خامنہ ای نے دارالحکومت تہران میں حماس کے سیاسی بیورو کے چیئرمین اسماعیل ہنیہ سے ملاقات کی ہے ۔
تہران: ایران کے مذہبی رہنما علی خامنہ ای نے کہا کہ اسلامی ممالک اور عالمی برادری کو اسرائیل کے حملوں کے خلاف غزہ کے عوام کی مضبوط حمایت کرنے کی ضرورت ہے۔
ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق خامنہ ای نے دارالحکومت تہران میں حماس کے سیاسی بیورو کے چیئرمین اسماعیل ہنیہ سے ملاقات کی ہے ۔
ملاقات کے دوران خامنہ ای نے ہانیہ سے غزہ میں اسرائیل کے حملوں اور پیش رفت کے بارے میں معلومات حاصل کی اور کہا کہ اسلامی ممالک اور عالمی برادری کو غزہ کے عوام کی مزید مضبوطی سے حمایت کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
خامنہ ای نے اسرائیل کے حملوں کے خلاف غزہ کے عوام کے موقف کی تعریف کی اور اس بات پر زور دیا کہ اسلامی ممالک کو غزہ کے باشندوں کی ہر طرح سے حمایت کرنی چاہیے۔
دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا کہ غزہ میں ہزاروں بچوں کا قتل عالم غیر انسانی رویہ ہے۔
عبداللہیان نے اطالوی سرکاری ٹیلی ویژن RAI 1 کو ایک خصوصی بیان میں کہا، "اگر اسرائیل نے غزہ میں شہریوں کے خلاف اپنے حملے جاری رکھے تو جنگ لامحالہ پھیل جائے گی۔انہوں نے کہا کہ لبنان اور یمن میں دیگر مزاحمتی قوتیں کام کر رہی ہیں جن کی مزحامت سے یہ جنگ مزید پھیل سکتی ہے۔
عبداللہیان نے کہا کہ وہ حماس کو "فلسطینی عوام کے ظلم کے خلاف ایک جائز مزاحمتی قوت کے طور پر تسلیم کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بچوں کے قتل عام کو کسی بھی صورت قابلِ قبول قرار نہیں دیا جاسکتا ۔ عبداللہیان نے کہا کہ "غزہ میں ہزاروں فلسطینی بچے مارے گئے، یہ غیر انسانی ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ اٹلی کو چاہیے کہ وہ جلد از جلد جنگ بندی کا اعلان کرنے کے لیے امریکہ پر دباؤ ڈالے