تلنگانہ
تلنگانہ کے ضلع کھمم کے لکرام ٹینک بند میں میگا ڈرون شو
تلنگانہ کے ضلع کھمم کے لکرام ٹینک بند میں میگا ڈرون شو منعقد کیاگیا۔اس متاثر کن شو کو دیکھنے کے لئے عوام کی بڑی تعداد جمع تھی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع کھمم کے لکرام ٹینک بند میں میگا ڈرون شو منعقد کیاگیا۔اس متاثر کن شو کو دیکھنے کے لئے عوام کی بڑی تعداد جمع تھی۔
400 ڈرونس کے ذریعہ کئے گئے لیزر شو سے شہری محظوظ ہوئے۔ریاست کے دارالحکومت حیدرآباد کے بعد پہلی بار لگارم ٹینک بند میں بنائے گئے این ٹی آر پارک میں یہ شودکھایاگیا جس پر شہریوں کا کافی جوش وخروش دیکھاجارہا ہے۔
دکھایا گیا۔ان ڈرونس میں ریاست تلنگانہ، امبیڈکر مجسمہ، جئے تلنگانہ جیسے مناظر متاثر کن تھے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر ٹرانسپورٹ پی اجئے کمار نے عوام کومبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ اس ڈرون شو کے ذریعہ کھمم کے عوام کیلئے ڈرون شو کی خواہش پوری ہو گئی ہے۔