مشرق وسطیٰ

غزہ میں ‘گردن توڑ بخار’ اور’ہیپاٹائٹس سی’ پھیل رہا ہے

غزّہ کی پٹّی میں اسرائیلی حملوں کے پیدا کردہ مصائب و آلام میں 'گردن توڑ بخار' اور'ہیپاٹائٹس سی' کا بھی اضافہ ہو گیا ہے۔

غزہ: غزّہ کی پٹّی میں اسرائیلی حملوں کے پیدا کردہ مصائب و آلام میں ‘گردن توڑ بخار’ اور’ہیپاٹائٹس سی’ کا بھی اضافہ ہو گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
فلسطینی فوٹو جرنلسٹ نے فرانس کا بڑا انعام ’فریڈم پرائز‘ جیت لیا
غزہ میں امداد کے منتظرین پر اسرائیل کاحملہ، 70 افراد شہید
موت، تباہی اور غصہ کے درمیان غزہ میں خون سے رنگی عید
نیتن یاہو نے کم وسائل میں بھی لڑنے کا اعلان کیا
رفح پر اسرائیلی حملہ، خون کی ہولی کا باعث بن سکتا ہے: ڈبلیو ایچ او

فلسطین وزارت صحت نے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں کی وجہ سے بے گھر فلسطینی، نکاسی آب کے نظام کی عدم موجودگی اور پینے کے صاف پانی کی قلت کے باعث، صحت کے مسائل کا سامنا کر رہے ہیں۔

بیان کے مطابق "بے گھر فلسطینیوں میں گردن توڑ بخار اور یرقان کی تشخیص ہوئی ہے۔ گلیوں اور خیموں میں بہت سی متعدی بیماریاں پھیلی ہوئی ہیں۔ اس صورتحال نے خاص طور پر بچوں کے لئے صحت کے گھمبیر مسائل کے خطرے میں اضافہ کر دیا ہے”۔

وزارت صحت نے متعلقہ بین الاقوامی اور انسانی اداروں کو کسی ممکنہ تباہی کی طرف سے متنبہ کیا اور "فوری طور پر ضروری مداخلت” کی اپیل کی ہے۔

a3w
a3w