مشرق وسطیٰ

مسجد الحرام کی تیسری توسیع کا بڑا حصہ نماز کیلئے کھول دیا گیا

رمضان المبارک میں زائرین عمرہ کی بڑی تعداد مکہ مکرمہ پہنچ رہی ہے مسجد الحرام کی تیسری توسیع کا بڑا حصہ نماز کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

مکہ مکرمہ: رمضان المبارک میں زائرین عمرہ کی بڑی تعداد مکہ مکرمہ پہنچ رہی ہے مسجد الحرام کی تیسری توسیع کا بڑا حصہ نماز کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
جمعتہ الوداع: احساس اور عبادت کا دن – مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری
رمضان المبارک میں صدقات، خیرات اور محاسبہ نفس: ایک روحانی سفرتحریر: مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری
روزہ انسان کے لئے بہیمی اور حیوانی عنصر پر روحانی اور ملکوتی عنصر کو غالب کرنے کا سبب: مولانا قاضی اسد ثنائی
رمضان میں اردومیڈیم اسکولس کے اوقات میں تبدیلی سے متعلق نمائندگی
پورے شعور کے ساتھ قرآن کے پیغام کو سمجھیں اور اس کی دعوت پر لبیک کہیں: جماعت اسلامی کے جلسہ استقبالِ رمضان

رمضان المبارک میں مملکت سمیت دنیا بھر سے زائرین کی بڑی تعداد عمرہ ادائیگی کے لیے مسجد الحرام پہنچتی ہے۔ اس ماہ رمضان میں مسجد الحرام میں تیسری توسیع کا بڑا حصہ نماز کی ادائیگی کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

عاجل نیوز نے ادارے امور حرمین کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے حوالے سے بتایا مسجد الحرام کی تیسری توسیع کا مجموعی رقبہ 12 لاکھ 14 ہزار مربع میٹر ہے۔

تیسری توسیع کے جن حصوں کو رمضان المبارک میں فرض نمازوں اور تراویح کے لیے کھولا گیا ہے ان میں گراونڈ فلور، پہلی منزل، میزنائین، دوسری منزل اور دوسری منزل میزنائین کے ساتھ چھت کا حصہ شامل ہے۔مسجد الحرام میں کی جانے والی تیسری سعودی توسیع میں بچھائے جانے والے قالینوں کی تعداد 25 ہزار ہے جبکہ 17 ہزار واٹر کولرز بھی رکھے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ 11 ہزار 436 اضافی وضو کرنے کے مقامات ہیں۔ توسیع میں 120 نماز پڑھنے کے مقامات ہیں جبکہ 80 دروازے اور 28 لفٹیں نصب کی گئی ہیں۔یاد رہے مسجد الحرام کی تیسری توسیع کا حکم شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے دیا تھا۔ یہ مسجد الحرام کی تاریخ کی سب سے بڑی توسیع ہے، جس کا آغاز جون 2010 میں ہوا تھا۔