جرائم و حادثات

ذہنی متاثرہ باپ نے بیٹی کا قتل کردیا

حیدرآباد: ایک ذہنی طورپرمتاثرہ باپ نے اپنی بیٹی کا قتل کردیا۔ یہ واردات تلنگانہ کے پداپلی ضلع میں پیش آئی۔

حیدرآباد: ایک ذہنی طورپرمتاثرہ باپ نے اپنی بیٹی کا قتل کردیا۔ یہ واردات تلنگانہ کے پداپلی ضلع میں پیش آئی۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ: چھ ماہ بعد کنویں سے خاتون کی لاش برآمد
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
بچوں کے ادب پرحیدرآباد میں سہ روزہ بین الاقوامی "جشن رنگ بچپن” سمینار
اردو ہال حمایت نگر میں آج اور کل قومی سمینار  – "حسرت موہانی” پر مقالوں کی پیشکشی
ٹی یو ڈبلیو جے ایف کے ایک وفد کی چیرمین تلنگانہ میڈیا اکیڈیمی سے ملاقات

تفصیلات کے مطابق ضلع کے منتھنی منڈل میں سیدئیا نامی شخص نے اپنی دس سالہ لڑکی جس کی شناخت رجیتا کے طورپر کی گئی ہے،پر کلہاڑی سے حملہ کرتے ہوئے اس کا قتل کردیا۔

اُس نے یہ واردات اُس وقت انجام دی جب گھر میں خاندان کے دیگر ارکان موجود نہیں تھے۔

بعد ازاں اس نے گاوں میں ایک اور شخص پر حملہ کرتے ہوئے اس کو زخمی کردیا۔

مقامی افراد نے بتایا کہ یہ شخص کچھ عرصہ سے ذہنی مسائل سے دوچار تھا۔

ذریعہ
یواین آئی