شمالی بھارت

ذہنی طورپر معذور ماں نے 2 بچوں کی جان لے لی

ایس پی نے بتایا کہ گرام پنچایت ہمیر پور باشندہ رام بچن یادو کے فوج میں تعینات بیٹے اجیت یادو کی بیوی نیتو یادو(35) نے اس واردات کو انجام دیا ہے۔ اجیت ان دونوں جموں میں تعینات ہے۔ اہل خانے نے بتایا کہ نیتو کی بیوی کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں ہے اور اس کا 4۔5سال سے علاج جاری ہے۔

غازی پور: اترپردیش کے ضلع غازی پور کے مردہہ تھانہ علاقے کے ہمیر پور گاؤں میں ہفتہ کو ایک سنسنی خیز قتل کا معاملہ پیش آیا ہے۔ایک ذہنی طور سے معذو ماں نے اپنے ہی دو بچوں کا چاقو سے گود کر قتل کردیا۔ پولیس نے ماں کو حراست میں لے لیا ہے۔

متعلقہ خبریں
اتم کمار ریڈی سے راہول گاندھی کا اظہار تعزیت
سنگ دل اولاد نے ضعیف ماں کو گھر سے باہر نکال دیا
متھن چکرورتی کی والدہ شانتی رانی چل بسیں
ڈی جے پر رقص کے دوران جھگڑا، تین نوجوانوں کی موت، 6 زخمی
انڈونیشیا میں سیلاب کی تباہ کاریاں، ہلاکتوں کی تعداد 41 ہو گئی

ایس پی نے بتایا کہ گرام پنچایت ہمیر پور باشندہ رام بچن یادو کے فوج میں تعینات بیٹے اجیت یادو کی بیوی نیتو یادو(35) نے اس واردات کو انجام دیا ہے۔ اجیت ان دونوں جموں میں تعینات ہے۔ اہل خانے نے بتایا کہ نیتو کی بیوی کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں ہے اور اس کا 4۔5سال سے علاج جاری ہے۔

واقعہ کے بارے میں اہل خانہ نے بتایا کہ سبھی لوگ گذشتہ رات کھانہ کھا کر سوگئے تھے۔ فوجی اجیت کی بیوی نیتو بھی اپنے تین بچوں کو لے کر اپنے کمرے میں سونے چلی گئی۔ دیر رات نیتو نے چاقو سے حملہ کر اپنے دونوں بچوں ہرشتا(06) اور اورو(10) کا سرجسم سے الگ کردیا۔ اس کی اطلاع اہل خانہ کو صبح ہوئی۔

اس واقعہ سے پورے گاؤں میں ماتم پھیل گیا۔ ایس پی کی ہدایت میں پولیس آگے کی کاروائی میں مصروف ہے۔ دونوں بچوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی گئی ہیں۔