امریکہ و کینیڈا
میکسیکو: مسافر ٹرین پٹری سے اتری، متعدد افراد زخمی
اوکساکا کے گورنر سولومن جارا نے بتایا کہ ٹرین ماتھیاس روميرو میونسپلٹی کی جانب جا رہی تھی کہ اچانک ایک گہری کھائی میں جا گری۔ حکام نے ٹرین کے ڈبوں میں پھنسے مسافروں کو نکالنے کے لیے رسیوں اور خصوصی آلات کی مدد سے ریسکیو آپریشن شروع کیا۔
میکسیکو سٹی: جنوب مشرقی میکسیکو کے علاقے نزندا کے قریب اتوار کے روز ایک مسافر ٹرین پٹری سے اتر گئی، جس میں 241 مسافر اور عملے کے نو افراد سوار تھے۔ اس حادثے میں کئی افراد ٹرین کے ڈبوں میں پھنس گئے اور متعدد زخمی ہو گئے۔ یہ اطلاع بحریہ کے سیکریٹریٹ نے پیر کو سوشل میڈیا کے ذریعے دی۔
اوکساکا کے گورنر سولومن جارا نے بتایا کہ ٹرین ماتھیاس روميرو میونسپلٹی کی جانب جا رہی تھی کہ اچانک ایک گہری کھائی میں جا گری۔ حکام نے ٹرین کے ڈبوں میں پھنسے مسافروں کو نکالنے کے لیے رسیوں اور خصوصی آلات کی مدد سے ریسکیو آپریشن شروع کیا۔
گورنر نے کہا،”ریاستی سول پروٹیکشن اور رسک مینجمنٹ کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ، ریاستی ٹریفک پولیس اور ایمبولینس عملہ بحریہ کے سیکریٹریٹ کے ساتھ تال میل میں امدادی کارروائیاں انجام دے رہے ہیں۔”