حیدرآباد کے مضافاتی علاقوں میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے
عمارتوں میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں میں زلزلہ کے جھٹکے کے ہلکے اثرات دیکھے گئے
حیدرآباد : شہرحیدرآباد کے مضافاتی علاقوں میں منگل کی صبح زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوش کئے گئے۔ضلع میڑچل ملکاجگری کے مختلف مقامات پر محسوس کیے گئے ان جھٹکوں کے باعث لوگ خوف و ہراس کے عالم میں اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔
تفصیلات کے مطابق صبح 10:10 بجے قطب اللہ پور سرکل، گاجولہ رامارم ڈویژن اور دیگر علاقوں میں چند سیکنڈس تک یہ زلزلے محسوس کے گئے۔عمارتوں میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں میں زلزلہ کے جھٹکے کے ہلکے اثرات دیکھے گئے۔ مقامی افرادکا کہنا ہے کہ زلزلے کے ساتھ ایک زوردار آواز بھی سنی گئی جس کی وجہ سے گھروں میں موجود سامان حرکت کرنے لگا۔ بعض مقامات پرمقامی تعلیمی اداروں کو فوری طور پر چھٹی کا اعلان کر دیا گیا اور بچوں کو بحفاظت گھر روانہ کیا گیا۔شہریوں کوایک دوسرے کی فون کے ذریعہ خیریت معلوم کرتا ہوابھی دیکھاگیا۔
ایک گیٹڈ کمیونٹی کے سی سی ٹی وی کیمروں میں زلزلے کے مناظر ریکارڈ ہوئے ہیں جبکہ مقامی سرکاری اسکول کے طلبہ اور اساتذہ نے بتایا کہ جھٹکے کے اثر سے بنچوں پر رکھے جیومیٹری باکس نیچے گر گئے۔سرکاری طورپراس کی ہنوز تصدیق نہیں کی جاسکی