تلنگانہ

ایمبولنس گاڑی نہ ہونے پر حاملہ خاتون کو پولیس کی گاڑی میں اسپتال منتقل کیاگیا

تلنگانہ کے یادادری بھونگیر ضلع کے ترکاپلی منڈل میں ایمبولنس دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے حاملہ خاتون کو پولیس کی گاڑی میں اسپتال منتقل کیاگیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے یادادری بھونگیر ضلع کے ترکاپلی منڈل میں ایمبولنس دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے حاملہ خاتون کو پولیس کی گاڑی میں اسپتال منتقل کیاگیا۔

متعلقہ خبریں
وزیر جوپلی کرشنا راو نے ایک شخص کو اسپتال پہنچایا
خالدہ ضیاء اسپتال سے ڈسچارج
ملک میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتے حملوں پر مسلم پرسنل لا بورڈ کا اظہارِ تشویش، ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان
حاملہ خاتون کی راستے میں زچگی
اے پی سی آر تلنگانہ (APCR) کا ریاست گیر پیرالیگل ایکٹوسٹ و کارکنان کے لئے تربیتی پروگرام کا کامیاب اختتام

اس منڈل کی وزیراعلی چندرشیکھرراو نے ذمہ داری قبول کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس حاملہ خاتون کو پیٹ میں درد کی شکایت پر 108ایمبولنس کو فون کیاگیا تاہم یہ پتہ چلا کہ منڈل مستقرپر یہ ایمبولنس دستیاب نہیں ہے۔

جس کے بعد ترکا پلی پولیس کی گاڑی اسے منڈل پرائمری ہیلت سنٹر لے گئی۔