سیلاب میں پھنسے افرادکو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے وزیردیاکرراؤ کی ہدایت
دیاکرراؤ نے کہا کہ وہ رکن اسمبلی، مقامی عوامی نمائندوں، کلکٹرس، اعلیٰ عہدیداروں اور متعلقہ عہدیداروں سے باقاعدگی سے بات کر رہے ہیں اور سیلاب زدہ علاقوں کے حالات کے بارے میں معلومات حاصل کررہے ہیں۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیرپنچایت راج دیاکر راؤ نے کہا ہے کہ شدیدبارش کے پیش نظر حکومت تمام اقدامات کررہی ہے۔انہوں نے ضلع ورنگل میں بارش سے پیداشدہ صورتحال کاجائزہ لیا۔
انہوں نے کہا کہ وہ رکن اسمبلی، مقامی عوامی نمائندوں، کلکٹرس، اعلیٰ عہدیداروں اور متعلقہ عہدیداروں سے باقاعدگی سے بات کر رہے ہیں اور سیلاب زدہ علاقوں کے حالات کے بارے میں معلومات حاصل کررہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ متاثرہ علاقوں میں حکام کو فوری امدادی اقدامات کی ہدایت دی گئی ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ سیلاب میں پھنسے افراد کو نکالا جائے گا۔سیلاب زدہ علاقوں میں عوام کو غذااور پانی فراہم کرنے کے انتظامات کئے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ حکام کو سیلاب میں پھنسے افرادکو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔انہوں نے عوام کو بارش اور سیلاب سے چوکنا رہنے کا مشورہ دیا۔ حکام کو بچاوٹیمیں اور چھوٹی کشتیوں کو تعینات کرنے کا مشورہ دیا گیاہے۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب کے باعث سڑکوں پر پانی بھر جانے سے ٹریفک ٹھپ ہو کر رہ گئی ہے۔ حکام کو خستہ حال مکانوں میں رہنے والوں کونکالتے ہوئے محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔۔ انہوں نے نوجوانوں، رضاکار تنظیموں سے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی اپیل کی۔