تلنگانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات کے شیڈول میں معمولی تبدیلی، 3 امتحانات کی تاریخ آگے بڑھا دی گئی
بورڈ نے یہ بھی بتایا کہ عملی (پریکٹیکل) امتحانات میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ عملی امتحانات حسبِ سابق 2 فروری سے شروع ہو کر 21 فروری تک جاری رہیں گے۔
تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن نے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات کے شیڈول میں معمولی تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔ یہ تبدیلی ہولی کے تہوار کے پیشِ نظر کی گئی ہے، جو 3 مارچ کو منایا جائے گا۔
بورڈ کے مطابق، انٹر سیکنڈ ایئر کے میٹھس 2A، بوٹنی اور پولیٹیکل سائنس کے امتحانات جو پہلے 3 مارچ کو ہونے تھے، اب 4 مارچ کو منعقد کیے جائیں گے۔ بورڈ نے واضح کیا ہے کہ اس کے علاوہ تمام امتحانات اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق ہی ہوں گے۔
بورڈ نے یہ بھی بتایا کہ عملی (پریکٹیکل) امتحانات میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ عملی امتحانات حسبِ سابق 2 فروری سے شروع ہو کر 21 فروری تک جاری رہیں گے۔
طلبہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ نظرِ ثانی شدہ امتحانی شیڈول کو غور سے دیکھیں اور اسی کے مطابق اپنی تیاری کریں۔ نیا شیڈول انٹر بورڈ کی سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب کر دیا گیا ہے۔
ذیل میں فرسٹ ایئر اور سیکنڈ ایئر کے امتحانات کی مکمل تاریخیں درج کی جا رہی ہیں:
انٹر فرسٹ ایئر امتحانات کی تاریخیں:
25 فروری: سیکنڈ لینگویج
27 فروری: انگلش
2 مارچ: میٹھس 1A / بوٹنی / پولیٹیکل سائنس
5 مارچ: میٹھس 1B / زولوجی / ہسٹری
9 مارچ: فزکس / اکنامکس
12 مارچ: کیمسٹری / کامرس
انٹر سیکنڈ ایئر امتحانات کی تاریخیں:
26 فروری: سیکنڈ لینگویج
28 فروری: انگلش
4 مارچ: میٹھس 2A / بوٹنی / پولیٹیکل سائنس
6 مارچ: میٹھس 2B / زولوجی / ہسٹری
10 مارچ: فزکس / اکنامکس
13 مارچ: کیمسٹری / کامرس
انٹر بورڈ نے طلبہ سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی کنفیوژن سے بچنے کے لیے صرف سرکاری ویب سائٹ پر جاری کردہ معلومات پر ہی اعتماد کریں اور افواہوں پر توجہ نہ دیں۔