حیدرآباد
پہاڑی شریف میرپیٹ میں ایکسائز کی چیکنگ، 229 شراب کی بوتلیں ضبط
انفورسمنٹ اے ای ایس جیون کرن کی قیادت میں کی گئی چیکنگ کے دوران 5 لاکھ روپے کی 229 نان ڈیوٹی پیڈ شراب کی بوتلیں ضبط کی گئیں
حیدرآباد : میرپیٹ پرہیبیشن اینڈ ایکسائز ڈپارٹمنٹ کے عہدیداروں نے پہاڑی شریف علاقہ میں ایرپورٹ سے آنے والی گاڑیوں کی وسیع پیمانے پر چیکنگ کی یہ چیکنگ ڈپٹی کمشنر آف پروبیشن اینڈ ایکسائز حیدرآباد کے حکم پر عمل میں آئی۔
سرور نگر پرہیبیشن اینڈ ایکسائز آفیسر۔انفورسمنٹ اے ای ایس جیون کرن کی قیادت میں کی گئی چیکنگ کے دوران 5 لاکھ روپے کی 229 شراب کی بوتلیں ضبط کی گئیں، جنہیں گوا اور دہلی ریاستوں سے غیر قانونی طور پر منتقل کیا جا رہا تھا۔
حکام نے بتایا کہ اس واقعے کے سلسلے میں 12 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ میرپیٹ پرہیبیشن اینڈ ایکسائز اسٹیشن انسپکٹر این سرینواس ریڈی نے کہا کہ اگر غیر ڈیوٹی ادا کی جانے والی شراب کی بوتلیں دوسری ریاستوں سے غیر قانونی طور پر منتقل کی جائیں گی تو سخت کارروائی کی جائے گی۔