تلنگانہ

مس ورلڈ مقابلوں سے تلنگانہ کا وقار بلند ہوا: وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ مس ورلڈ 2024 کا خطاب جیتنے والی اوپل سچیتا کو مبارکباد دی اور کہا کہ ان مقابلوں میں شریک ہر امیدوار بذاتِ خود ایک فاتح ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ کی عظمت و ثقافت کو دنیا کے سامنے پیش کرنے میں 72ویں مس ورلڈ مقابلے ایک اہم ذریعہ ثابت ہوئے  انہوں نے کہا کہ ان مقابلوں کے ذریعہ ریاست کی تہذیب، تاریخ اور اقدار کو فخر کے ساتھ دنیا کے سامنے رکھا گیا ہے

متعلقہ خبریں
وزیراعلی تلنگانہ نے داوس میں اہم ملاقاتوں کا آغاز کردیا
کانگریس کی سیاست اقتدار نہیں، عوامی خدمت کے لیے ہے: محمد فہیم قریشی
ترجیحی شعبوں میں قرضوں کی منظوری یقینی بنائی جائے: ضلع کلکٹر ہری چندنہ داسری
پوسٹ میٹرک اسکالرشپ درخواستوں کی تاریخ میں توسیع، آخری تاریخ 31 مارچ 2026 مقرر
چنچل گوڑہ میں شبِ برات کے موقع پر مرکزی جلسہ تحفظِ ناموسِ رسالت ﷺ، 3 فروری کو انعقاد

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ مس ورلڈ 2024 کا خطاب جیتنے والی اوپل سچیتا کو مبارکباد دی اور کہا کہ ان مقابلوں میں شریک ہر امیدوار بذاتِ خود ایک فاتح ہے۔

ریونت ریڈی نے کہا: ‘مس ورلڈ مقابلوں میں شامل حسیناؤں نے اپنی وابستگی، ذہانت، اقدار، حسن اور ارادوں کا خوبصورتی سے اظہار کیا۔

ان مقابلوں کے ذریعہ ہم نے ‘تلنگانہ رائزنگ’ کو عالمی سطح پر متعارف کرایا۔ آج دنیا کی ایک ہی آواز ہے: ‘تلنگانہ ضرور آنا’۔’