ویڈیو: سونے کی قیمت میں گراوٹ پر مودی کا بڑا بیان
وزیراعظم نریندر مودی نے سونے کی قیمتوں میں حالیہ گراوٹ کے حوالے سے اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ ایک سال قبل ان کی اپیل پر عوام نے سونے کی خریداری میں کمی کی، جس کے نتیجے میں لوگوں کے پیسے بچانے میں مدد ملی۔
نئی دہلی(ایجنسیز) وزیراعظم نریندر مودی نے سونے کی قیمتوں میں حالیہ گراوٹ کے حوالے سے اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ ایک سال قبل ان کی اپیل پر عوام نے سونے کی خریداری میں کمی کی، جس کے نتیجے میں لوگوں کے پیسے بچانے میں مدد ملی۔
اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں منعقدہ پانچویں قومی کوشل دیکشانت تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے تقریباً ایک سال قبل ملک کے عوام سے اپیل کی تھی کہ انتہائی ضرورت کے علاوہ ایک سال تک سونے کی خریداری سے گریز کریں۔ انہیں خوشی ہے کہ عوام نے ان کی اس اپیل پر مثبت ردعمل ظاہر کیا۔
مودی نے اس موقع پر سابق وزیراعظم لال بہادر شاستری کی اپیل کا حوالہ بھی دیا۔ انہوں نے کہا کہ غذائی قلت کے دور میں شاستری نے عوام سے ہفتے میں ایک وقت کا کھانا چھوڑنے کی اپیل کی تھی، جسے ملک کے عوام نے قبول کیا تھا۔ آج بھی ہندوستانی عوام میں وہی جذبہ موجود ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب کئی لوگ ان سے ملاقات کے دوران کہتے ہیں کہ مودی جی! ہم نے آپ کی بات مانی اور اپنے پیسے بچالیے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے سونے کی قیمتوں میں ملکی اور بین الاقوامی بازاروں میں نمایاں گراوٹ دیکھی جارہی ہے اور قیمتیں 14 ماہ کی کم ترین سطح تک پہنچ گئی ہیں۔