دہلی

مودی حکومت فوج کے وقار کو ٹھیس پہنچا رہی ہے: کھرگے

کھڑگے نے ایکس پر پوسٹ کیا کہ ملک کی حفاظت کرنے والے ہمارے ہندوستانی فوج کے بہادروں کی مقبولیت کا فائدہ اٹھاکر مودی جی خود کی تشہیر کروا رہے ہیں

نئی دہلی: کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی بی جے پی حکومت فوج کی وقار کو ذہن میں رکھے بغیر اپنی حکومت کی کامیابیوں کی تشہیر کے لیے فوج کا استعمال کر رہی ہے اور اس کا یہ قدم فوج کی شجاعت کو ٹھیس پہنچانے والا ہے۔

متعلقہ خبریں
پاکستانی سیاست میں فوج کا دبدبہ برقرار رہے گا: انوارالحق کاکڑ
ملک میں بے روزگاری سے بڑا کوئی مسئلہ نہیں: ملیکارجن کھرگے
ہندوستان ایک ملک ایک سول کوڈ کی طرف بڑھ رہا ہے: نریندر مودی (ویڈیو)
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)
دہشت گردی پر دُہرے معیار کی کوئی گنجائش نہیں، برکس چوٹی کانفرنس سے مودی کا خطاب

کھڑگے نے ایکس پر پوسٹ کیا ’’ملک کی حفاظت کرنے والے ہمارے ہندوستانی فوج کے بہادروں کی مقبولیت کا فائدہ اٹھاکر مودی جی خود کی تشہیر کروا رہے ہیں۔ انتخابات میں فوج کا سیاسی استعمال کر کے مودی حکومت نے وہ کام کیا جو 75 سالوں میں کبھی نہیں ہوا۔‘‘

انہوں نے کہا “مودی حکومت نے فوج کو ملک بھر میں 822 ایسے سیلفی پوائنٹس قائم کرنے کے لئے کہا ہے جو سرکاری اسکیموں کی تشہیر کریں ۔ ان جھانکیوں میں فوجیوں کی بہادری کی کہانی کے بجائے وزیر اعظم مودی جی کی بُت نما تصویر ہے اور ان کی اسکیموں کی تعریف کی گئی ہے۔

کھڑگے نے کہا ’’انڈین نیشنل کانگریس کو ہندوستانی فوج کی بہادری اور قربانی پر بے حد فخر ہے۔ بی جے پی جو قوم پرستی کا سبق پڑھاتی ہے، نے ہندوستانی فوج کے وقار کو ٹھیس پہنچائی ہے۔