جرائم و حادثاتحیدرآباد

باپ نے کمسن بیٹی کا گلا بلیڈ سےکاٹ کر قتل کردیا

ظالم باپ نے کمسن بیٹی کا گلہ کاٹ کر قتل کردیا اورقتل کے واقعہ کو سڑک حادثہ قراردینے کی کوشش کی۔

حیدرآباد: ظالم باپ نے کمسن بیٹی کا گلہ کاٹ کر قتل کردیا اورقتل کے واقعہ کو سڑک حادثہ قراردینے کی کوشش کی۔

متعلقہ خبریں
بیٹی اور داماد پر قاتلانہ حملہ، مادھوی کے باپ کو 10 سال قید کی سزا
افضل انصاری اور بیٹی نصرت نے پرچہ نامزدگی داخل کیا
ٹیپو سلطان نے بیٹی بچاﺅ، بیٹی پڑھاﺅ کا عملی نمونہ پیش کیا تھا
بیٹی کی شادی کی رقم لے کر باپ فرار۔ ماں خودکشی کرلینے پر مجبور
ماں بیٹی اور بیٹا لاپتا

پولیس ذرائع کے بموجب چندانگرعلاقہ کی رہنے والی9 سالہ لڑکی جوبی ایچ ای ایل کے جیوتی پاٹھ شالہ میں چوتھی جماعت میں زیرتعلیم تھی۔

اس کے باپ چندرشیکھر اورماں کے درمیان جھگڑا چل رہاتھا اوردونوں علحدہ رہتے تھے۔

وہ‘اپنی ماں کے ساتھ قیام پذیر تھی۔ آج باپ چندرشیکھر نے اپنی کارمیں بیٹی کوبٹھاکر اوآرآر پداعنبرپیٹ لے گیا جہاں اس نے بیٹی کا گلہ بلیڈ سے کاٹ کر قتل کردیا ۔

اوراس کے بعد کارکو روڈ ڈیوائیڈر سے ٹکرمارکر سڑک حادثہ کی شکل دینے کی کوشش کررہاتھاکہ عبداللہ پورمٹ پولیس نے چندرشیکھر کومشتبہ حالت میں گھومتے دیکھ کر پوچھ تاچھ کی اوراسے تحویل میں لے لیا۔

معصوم لڑکی کی لاش پوسٹ مارٹم کی غرض سے سرکاری ہاسپٹل کے مردہ خانہ کومنتقل کردیا۔ پولیس نے ظالم باپ کے خلاف قتل کامقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔