بھارتبین الاقوامی
مودی کو فرانس کے باوقار اعزاز ’گرینڈ کراس آف دی لیجن آف آنر‘ سے نوازا گیا
وزیر اعظم نریندر مودی کو فرانس کے اعلیٰ ترین شہری اور فوجی اعزاز 'گرینڈ کراس آف دی لیجن آف آنر' سے نوازا گیا ہے۔
پیرس: وزیر اعظم نریندر مودی کو فرانس کے اعلیٰ ترین شہری اور فوجی اعزاز ‘گرینڈ کراس آف دی لیجن آف آنر’ سے نوازا گیا ہے۔
فرانسیسی جمہوریہ کے صدر ایمینوئل میکخواں نے جمعرات کی رات دیر گئے پیرس کے ایلیسی پیلس میں ایک تقریب میں مسٹر مودی کو یہ ایوارڈ دیا۔ پہلی بار کسی ہندوستانی وزیر اعظم کو فرانس کے اعلیٰ ترین فوجی سول اعزاز سے نوازا گیا ہے۔
وزیر اعظم نے ہندوستانی عوام کی جانب سے اس منفرد اعزاز کے لیے صدر ایمینوئل میکخواں کا شکریہ ادا کیا۔
ماضی میں ’ لیجن آف آنر کا گرانڈ کراس ‘ دنیا بھر سے منتخب رہنماؤں اور نامور شخصیات کو دیا جاتا رہا ہے۔ ان میں جنوبی افریقہ کے سابق صدر نیلسن منڈیلا، اس وقت کے پرنس آف ویلز اور برطانیہ کے بادشاہ چارلس، سابق جرمن چانسلر انجیلا مرکل، اقوام متحدہ کے سابق سیکرٹری جنرل بطرس بطرس غالي اور کئی مشہور شخصیات شامل ہیں۔