تلنگانہ

کے سی آر 29 تا 31 اکتوبر منگوڈ میں انتخابی مہم چلائیں گے

ٹی آرایس سربراہ اور چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ منگوڈضمنی انتخاب کیلئے پارٹی امیدوار کے پربھاکرریڈی کے حق میں تین دنوں تک انتخابی مہم میں شرکت کریں گے۔

حیدرآباد: ٹی آرایس سربراہ اور چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ منگوڈضمنی انتخاب کیلئے پارٹی امیدوار کے پربھاکرریڈی کے حق میں تین دنوں تک انتخابی مہم میں شرکت کریں گے۔

اطاعات کے مطابق کے سی آر اکتوبرکی 31‘30‘29 تواریخ کوانتخابی مہم چلائیں گے۔یکم نومبر کوانتخابی مہم کا وقت ختم ہوجائے گا۔ذرائع کے مطابق کے چندرشیکھرراؤ نے دفتر چیف منسٹرکوان تورایخ میں کوئی دوسرے پروگرام کوقطعیت نہ دینے کی ہدایت دی ہے۔ کے سی آر کااحساس ہے کہ آخری ایام میں انتخابی مہم چلانے سے عوام پر زیادہ بہتر انداز میں اثراندازہواجاسکتا ہے۔

کے چندر شیکھر راؤ موجودہ طورپرنئی دہلی میں ہیں اور آئندہ ایک دودنوں میں حیدرآبادواپس ہوجائیں گے۔منگوڈضمنی انتخاب کے دوران کے سی آر کا ریاست سے باہر رہنا سیاسی تجزیہ کاروں کو حیرت میں مبتلاکررکھا ہے۔ کسی کو کچھ معلوم ہی نہیں ہورہاکہ گزشتہ ایک ہفتہ سے کے سی آر دہلی میں کرکیا رہے ہیں۔

اس ایک ہفتہ کے دوران انہوں نے کسی اہم قائد سے بھی ملاقات نہیں کی تاہم ٹی آرایس قائدین کا کہنا ہے کہ کے سی آر نئی دہلی میں ایک اہم مشن پر ہیں وہ ماہرین سے بھارت راشٹراسمیتی کے متعلق تجاویز طلب کر رہے ہیں۔اس بات چیت میں منگوڈضمنی انتخاب کا موضوع بھی شامل ہے۔

یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ 11 /اکتوبرکوکے سی آر اپنی دختر کویتا اور بھانجہ جئے سنتوش کمار کے ہمراہ سابق چیف منسٹر اترپردیش ملائم سنگھ یادو کی آخری رسومات میں شرکت کے بعددہلی میں قیام کئے ہوئے ہیں۔

بی جے پی کی جانب سے دہلی کے شراب اسکام میں کویتا اور کے سی آر کے دیگر افراد خاندان کے ملوث رہنے کے متعلق لگائے جارہے الزامات کے تناظر میں کے سی آر کادہلی میں قیام سیاسی حلقوں میں دلچسپی پیدا کررہا ہے۔