مشرق وسطیٰ

محمدضیف کا مکان دھماکہ سے اُڑادیاگیا

اسرائیل ڈیفنس فورسس (آئی ڈی ایف) نے اعلان کیا ہے کہ اس نے حماس کے وجی سربراہ محمد ضیف کا مکان تباہ کردیا ہے۔

تل ابیب: اسرائیل ڈیفنس فورسس (آئی ڈی ایف) نے اعلان کیا ہے کہ اس نے حماس کے وجی سربراہ محمد ضیف کا مکان تباہ کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں
حماس کے صدر یحییٰ السنوار کے قریبی ساتھی روحی مشتہی کو تین ماہ قبل ہلاک کردیا گیا،اسرائیل کا ادعا
نامعلوم افراد اسرائیلی فوجی ٹرک سے 20 ہزار گولیاں لوٹ کر فرار
غزہ میں حماس کی 130 سرنگوں کے راستے تباہ، اسکول کے قریب بمباری کا اعتراف
جنگ بندی مذاکرات میں پیش رفت نہیں ہوپائی: حماس
اسرائیل حماس مذاکرات شروع کریں، غزہ کے لوگ زیادہ انتظار نہیں کر سکتے: سعودی عرب

اسرائیلی فوج کی 7 ویں بریگیڈ کی 82 ویں بٹالین نے دھاوا کیا اور محدود دھماکہ سے ضیف کا مکان اڑادیا۔

اسرائیلی فوج کو ضیف کا فلسطینی شناختی کارڈ‘ ڈائری اور کئی کاغذات ملے۔

آئی ڈی ایف نے غزہ پٹی میں ورقیے گرائے تھے کہ محمد ضیف کا سراغ دینے والوں کو ایک لاکھ امریکی ڈالر کا انعام دیا جائے گا۔