اسمبلی کا مانسون اجلاس 30 اگست سے متوقع، کالیشورم رپورٹ اور اہم امور پر مباحث کا امکان
اطلاعات کے مطابق یہ اجلاس 6 ستمبر کو گنیش وسرجن سے قبل ختم ہوسکتا ہے، تاہم اگر حکومت چاہے تو وسرجن کے بعد اجلاس دوبارہ شروع کیا جاسکتا ہے۔
حیدرآباد: تلنگانہ اسمبلی کا مانسون اجلاس 30 اگست سے شروع ہونے کا امکان ہے، جبکہ 29 اگست کو کابینی اجلاس میں اس سلسلے میں باضابطہ فیصلہ لیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس کا آغاز مرحوم جوبلی ہلز کے رکن اسمبلی مگناتی گوپیناتھ کو خراج عقیدت پیش کرنے سے ہوگا۔ اس کے بعد کلیشورم پراجیکٹ سے متعلق گھوش کمیشن کی رپورٹ پر تفصیلی مباحث متوقع ہیں۔ واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں تلنگانہ ہائی کورٹ نے اس رپورٹ کو کالعدم قرار دینے سے انکار کردیا تھا۔
سابق چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ اور سابق وزیر آبپاشی ٹی ہریش راؤ نے رپورٹ کو چیلنج کرتے ہوئے عرضیاں دائر کی تھیں، جن پر سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ ریاستی حکومت اسمبلی میں مباحث سے قبل کسی بھی قسم کی کارروائی نہیں کرے گی۔
اطلاعات کے مطابق یہ اجلاس 6 ستمبر کو گنیش وسرجن سے قبل ختم ہوسکتا ہے، تاہم اگر حکومت چاہے تو وسرجن کے بعد اجلاس دوبارہ شروع کیا جاسکتا ہے۔
یہ بھی امکان ہے کہ اجلاس میں ایک قرارداد منظور کرتے ہوئے گورنر جیشنو دیو ورما کو پروفیسر ایم کودنڈارام اور عامر علی خان کو گورنر کوٹے کے تحت ایم ایل سی مقرر کرنے کی سفارش کی جائے گئی۔