حیدرآباد

مزید موسلاد ھار بارش کی پیش قیاسی، برقی ملازمین کی چھٹیاں منسوخ

مشرف علی فاروقی نے عہدیداروں سے کہا کہ وہ ہر سرکل آفس میں کنٹرول روم قائم کریں۔انہوں نے کہاکہ سپرنٹنڈنٹ انجینئر اور ڈویژنل انجینئرس کو ہر گھنٹے بجلی کی فراہمی کی صورتحال کا جائزہ لینا چاہئے۔

حیدرآباد:ریاست میں اگلے دو دنوں تک موسلادھار بارش کی پیش قیاسی کے پیش نظر، سدرن پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی آف تلنگانہ لمیٹڈ (ٹی جی ایس پی ڈی سی ایل) کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر مشرف علی فاروقی نے اپنے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں۔

متعلقہ خبریں
محکمہ صحت و طب میں ملازمین کے تبادلوں کامنصوبہ
مولانا صابر پاشاہ قادری: حضرت حمزہؓ کے کردار سے نئی نسل کو روشناس کرائیں
فنڈز تو مختص ہوئے، مگر خرچ کیوں نہیں؟ تلنگانہ میں 75 فیصد اقلیتی بہبود بجٹ غیر استعمال شدہ
جنت البقیع کی تعمیر نو کیلئے عالمی سطح پر احتجاج، حیدرآباد کے اندرا پارک پر دھرنا کا اعلان
حیدرآباد: جامعۃ المؤمنات میں شب قدر کی محفل، مولانا صابر پاشاہ قادری کے خطاب نے دل جیت لیے

انہوں نے کہاکہ تمام عملہ اپنے اپنے دفاتر میں دستیاب ہونا چاہیے۔ عملے اور عہدیداروں کو کوئی چھٹی نہیں دی جائے گی۔انہوں نے کمپنی کے حدودمیں آنے والے حیدرآباد، رنگاریڈی، محبوب نگر، نلگنڈہ، اور میدک اضلاع کے چیف انجینئرس اور سپرنٹنڈنگ انجینئرس کے ساتھ ٹیلی کانفرنس کی اور ان سے کہا کہ وہ چوکس رہیں اور جہاں کہیں بھی بجلی میں خلل واقع ہو، مرمت کریں۔

 انہوں نے عہدیداروں سے کہا کہ وہ ہر سرکل آفس میں کنٹرول روم قائم کریں۔انہوں نے کہاکہ سپرنٹنڈنٹ انجینئر اور ڈویژنل انجینئرس کو ہر گھنٹے بجلی کی فراہمی کی صورتحال کا جائزہ لینا چاہئے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی حادثات سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر کے طور پر مسلسل نگرانی کے لئے عملہ مقرر کیا جائے۔ سی ایم ڈی نے عوام سے کہا کہ وہ گیلے بجلی کے کھمبوں اور تاروں سے دور رہیں اور ایمرجنسی کی صورت میں 1912 پر رابطہ کریں۔