حیدرآباد

ایم وی ایکٹ کی مختلف خلاف ورزیوں کے 1.57 لاکھ سے زیادہ معاملات، 535کروڑکے جرمانے وصول

ٹریفک پولیس نے نشے میں ڈرائیونگ کے 55,234 مقدمات درج کئے اور صرف حیدرآباد شہر میں ہی 10.69 کروڑ روپے کا جرمانہ وصول کیا۔

حیدرآباد: ٹریفک پولیس نے 15 دسمبر2024 تک ریاست میں موٹر وہیکل ایکٹ (ایم وی ایکٹ) کی مختلف قسم کی خلاف ورزیوں کے 1.57 لاکھ سے زیادہ معاملات میں جرمانے کے طور پر 535 کروڑ روپے وصول کئے۔یہ رقم پچھلے سال کے مقابلہ قدرے کم تھی۔

متعلقہ خبریں
پی آرٹی یوضلع حیدرآباد و بہادرپورہ وچارمینار منڈل کے نئے تعلیمی کیلنڈر کی رسم اجرا
حالت نشہ میں ڈرائیونگ پر 13,429 افراد پر عدالت میں مقدمہ
ڈاکٹر بی بی خاشعہ کومیڈل
ماہ رجب میں عبادات کی طرف بھر پور توجہ دی جائے اور گناہوں سے بچنے کا خصوصی اہتمام کیا جائے : مولانا حافظ پیر شبیر احد
نواب بہادریارجنگ کی برسی، کارگزار صدرتعمیر ملت کی قیادت میں چادر گل کی پیشکشی

 ٹریفک پولیس کی طرف سے جاری کردہ سالانہ اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ سال 1,57,68,339 معاملات درج کئے گئے اور 540.91 روپئے کا جرمانہ وصول کیاگیا۔ریاست میں درج کئے گئے جملہ مقدمات میں سے دو تہائی تین کمشنریٹس حیدرآباد، سائبرآباد، اور رچہ کنڈہ کے تحت تھے۔

ٹریفک پولیس نے نشے میں ڈرائیونگ کے 55,234 مقدمات درج کئے اور صرف حیدرآباد شہر میں ہی 10.69 کروڑ روپے کا جرمانہ وصول کیا۔

مُلگ اور بھوپال پلی اضلاع میں سب سے کم معاملات رپورٹ ہوئے ہیں۔سڑکوں اور چوراہوں پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں میں ہیلمٹ نہ پہننا، تیز رفتاری سے سفر کرنا، سگنل جمپ کرنا اور سیل فون پر بات کرنا جیسی خلاف ورزیاں ریکارڈ کی جارہی ہیں۔