تلنگانہ

تلنگانہ اورآندھراپردیش میں سردی کے ساتھ ساتھ شدید کہر

دونوں تلگوریاستوں تلنگانہ اورآندھراپردیش میں سردی کے ساتھ ساتھ شدید کہر دیکھی جارہی ہے اور روزبروز درجہ حرارت میں گراوٹ درج کی جارہی ہے۔

حیدرآباد: دونوں تلگوریاستوں تلنگانہ اورآندھراپردیش میں سردی کے ساتھ ساتھ شدید کہر دیکھی جارہی ہے اور روزبروز درجہ حرارت میں گراوٹ درج کی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں
آندھرا اور بہار کو خصوصی موقف حاصل ہوگا؟ کانگریس کے سوالات (ویڈیو)
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال

سردی کی شدت میں اضافہ سے عوام کو شدیدمشکل صورتحال کا سامنا ہے۔

دونوں ریاستوں میں ان دنوں شدید کہر کی وجہ سے سڑک پرراستہ واضح دکھائی نہیں دے رہاہے جس کے نتیجہ میں سڑک حادثات پیش آرہے ہیں اور گاڑی سوار اپنی گاڑیوں کی ہیڈلائٹس کو کھولتے ہوئے گاڑیاں چلانے پر مجبور ہورہے ہیں۔

آندھراپردیش کے الوری سیتاراما راجو ضلع کے ایجنسی علاقہ میں شدید کہر دیکھی جارہی ہے۔تلنگانہ کے کئی اضلاع میں بھی اسی طرح کی صورتحال دیکھی جارہی ہے۔ضلع کھمم شدید طورپر کہر سے متاثر رہا ہے۔

a3w
a3w