ایشیاء
برڈ فلو کی وباء سے 57 ہزار سے زائد مرغیاں ہلاک ہو گئیں
اندازے کے مطابق جاپان میں نومبر 2023 سے اب تک برڈ فلو کی وجہ سے ہلاک ہونے والی مرغیوں کی کل تعداد 1.07 بلین تک پہنچ گئی ہے۔

ٹوکیو: جاپان کے چیبا صوبہ میں ایویئن انفلوئنزا وائرس کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کی وجہ سے 57 ہزار سے زیادہ مرغیاں ہلاک ہو چکی ہیں۔ مقامی انتظامیہ نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔
انتظامیہ نے کہا کہ ٹومیساٹو شہر میں ایویئن انفلوئنزا وائرس کے کیسز کی وجہ سے 57,486 مرغیوں کو مارا گیا ہے۔ اندازے کے مطابق جاپان میں نومبر 2023 سے اب تک برڈ فلو کی وجہ سے ہلاک ہونے والی مرغیوں کی کل تعداد 1.07 بلین تک پہنچ گئی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ جاپان میں گزشتہ سال برڈ فلو کے 84 کیسز ریکارڈ کیے گئے تھے، جس کی وجہ سے 1.77 کروڑ مرغیاں ہلاک کی گئی تھیں۔ ملک میں انڈوں کی قلت اور قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوا تھا۔