حیدرآباد
ماں چاہتی تھی کہ میں ڈاکٹر بنوں: کے ٹی آر
وزیر تارک راما راو نے اے آئی جی اسپتال گچی باولی، حیدرآباد میں منعقدہ ویمن ان میڈیسن کنکلیو میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرس خاندانی زندگی قربان کر دیتے ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیرانفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راماراو نے کہا ہے کہ پیشہ طب بہت اعلیٰ ہے۔ ہر گھر کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کا ایک بچہ ڈاکٹر بنے۔ میری والدہ بھی چاہتی تھیں کہ میں ڈاکٹر بنوں۔
وزیر تارک راما راو نے اے آئی جی اسپتال گچی باولی، حیدرآباد میں منعقدہ ویمن ان میڈیسن کنکلیو میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرس خاندانی زندگی قربان کر دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین طب کے شعبہ میں شاندار صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔
تلنگانہ کی خواتین تمام شعبوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت خواتین کو بااختیار بنانے کو اہمیت دے رہی ہے۔ وی۔ہب کا قیام خاتون تاجروں کی حوصلہ افزائی کے لیے عمل میں لایاگیا ہے۔