سوشیل میڈیا
ٹرینڈنگ

موٹیویشنل اسپیکر وویک بندرا نے شادی کے چندگھنٹوں بعد ہی بیوی پر تشدد کردیا!( ویڈیو وائرل)

شادی کے اگلے ہی دن یعنی 7 دسمبر کو صبح کے وقت بندرا اور اس کی ماں پربھا کے درمیان گرما گرم بحث ہوئی۔ الزام ہے کہ اس دوران جب یانیکا مداخلت کے لیے آگے آئی تو بندرا نے اس کے ساتھ مارپیٹ کی۔

نوئیڈا: ‘موٹیویشنل اسپیکر’ وویک بندرا کے خلاف نوئیڈا کے سیکٹر-126 تھانے میں ان کی بیوی پر حملہ کے الزامات کے درمیان مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ وویک بندرا اور یانیکا نے اس ماہ 6 دسمبر کو شادی کی۔

متعلقہ خبریں
چیف منسٹر ریونت ریڈی بدمعاش بی جے پی ایم پی ای راجندر کا الزام
پاکستان تحریک ِ انصاف، طالبان کا سیاسی شعبہ، اے این پی سربراہ ایمل ولی خان کا سنگین الزام
بی ایم ٹی سی کی بس میں آسامی طالب علم پر حملہ کی مذمت
چال چلن پر شبہ: 12سال سے گھر میں محروس خاتون بازیاب، دل دہلادینے والا واقعہ
15سالہ زوجہ کے ساتھ جسمانی تعلق عصمت ریزی نہیں: دہلی ہائیکورٹ

 شادی کے اگلے ہی دن یعنی 7 دسمبر کو صبح کے وقت بندرا اور اس کی ماں پربھا کے درمیان گرما گرم بحث ہوئی۔ الزام ہے کہ اس دوران جب یانیکا مداخلت کے لیے آگے آئی تو بندرا نے اس کے ساتھ مارپیٹ کی۔ یانیکا اس مبینہ حملے میں زخمی ہوئی ہے۔ یانیکا دہلی کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

ان کے بہنوئی ویبھو نے 14 دسمبر کو وویک بندرا کے خلاف شکایت درج کرائی۔ لیکن نوئیڈا پولیس نے کیس درج ہونے کے بعد کوئی فوری کارروائی نہیں کی اور اب ملزم وویک بندرا فرار ہے۔ اس کی تلاش جاری ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق، بندرا مبینہ طور پر یانیکا کو ایک کمرے میں لے گئے، اس کے بال کھینچے اور اس پر حملہ کیا۔ بندرا نے مبینہ طور پر اس کا فون بھی توڑ دیا۔ الزام ہے کہ یانیکا کو اس حد تک مارا پیٹا گیا کہ اس کے کان کا پردہ بھی پھٹ گیا۔ مقدمہ درج ہونے کے بعد پولیس نے معاملے کی جانچ شروع کردی۔

ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ بندرا بڑا بزنس پرائیویٹ لمیٹڈ (BBPL) کے سی ای او ہیں اور انہیں یوٹیوب اور انسٹاگرام پر لاکھوں لوگ فالو کرتے ہیں۔ حال ہی میں YouTuber سندیپ مہیشوری نے اپنے یوٹیوب چینل پر "بگ سکیم ایکسپوز” کے عنوان سے ایک ویڈیو جاری کی ہے۔ جس میں کچھ طالب علموں نے دعوی کیا ہے کہ بندرا کی کمپنی نے دھوکہ دیا ہے۔