حیدرآباد

اینم سرینواس ریڈی کو وزیرِ امدادِ باہمی کا درجہ ملنے پر محمد عبدالرافع ذکی قادری کی تہنیت

اس موقع پر محمد عبدالرافع ذکی قادری نے اینم سرینواس ریڈی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ اپنی نئی ذمہ داری کو بخوبی نبھاتے ہوئے عوام اور خصوصاً ملتِ اسلامیہ کی فلاح و بہبود کے لیے مزید بہتر خدمات انجام دیں گے۔

محبوب نگر: ریاستی ٹی یو ڈبلیو جے یو کے نائب صدر اور ممتاز سینئر صحافی الحاج محمد عبدالرافع ذکی قادری، ڈسٹرکٹ اسٹاف رپورٹر روزنامہ منصف اور رکن ایکریڈیٹیشن کارڈز کمیٹی نے محبوب نگر کے رکن اسمبلی اینم سرینواس ریڈی کو وزیرِ امدادِ باہمی کا درجہ دیے جانے پر ان سے ملاقات کرتے ہوئے تہنیت پیش کی اور دلی مبارکباد دی۔

اس موقع پر محمد عبدالرافع ذکی قادری نے اینم سرینواس ریڈی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ اپنی نئی ذمہ داری کو بخوبی نبھاتے ہوئے عوام اور خصوصاً ملتِ اسلامیہ کی فلاح و بہبود کے لیے مزید بہتر خدمات انجام دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اینم سرینواس ریڈی کی جانب سے محبوب نگر کی ہمہ جہت ترقی اور استحکام کے لیے انجام دی جانے والی خدمات قابلِ ستائش ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی علاقے کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

اس موقع پر محمد عبدالرافع ذکی قادری نے اینم سرینواس ریڈی کی نئی ذمہ داری کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ان کی کامیابی کے لیے دعا کی۔