سفیر ہند ڈاکٹر سہیل اعجاز خان کے اعزاز میں MASAH اسپیشلائزڈ کنسٹرکشن کمپنی کی تہنیتی تقریب
کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (CEO) انجینئر محمد یوسف اور چیف گورنمنٹ آفیسر (CGO) انجینئر محمد عبدالباری نے کمپنی کی جانب سے ڈاکٹر سہیل اعجاز خان کو تہنیت پیش کی اور وزارت خارجہ، نئی دہلی میں ان کی نئی ذمہ داری کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
حیدرآباد: سعودی عرب میں سفیر ہند ڈاکٹر سہیل اعجاز خان کی سفارتی مدت مکمل ہونے اور نئی ذمہ داریوں کے لیے نئی دہلی منتقلی کے موقع پر مختلف سماجی تنظیموں اور اداروں کی جانب سے تہنیتی و وداعی تقاریب کا سلسلہ جاری ہے۔
اسی سلسلے میں سعودی عرب کی معروف تعمیراتی کمپنی MASAH اسپیشلائزڈ کنسٹرکشن کمپنی کی جانب سے سفیر ہند ڈاکٹر سہیل اعجاز خان کے اعزاز میں تہنیتی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (CEO) انجینئر محمد یوسف اور چیف گورنمنٹ آفیسر (CGO) انجینئر محمد عبدالباری نے کمپنی کی جانب سے ڈاکٹر سہیل اعجاز خان کو تہنیت پیش کی اور وزارت خارجہ، نئی دہلی میں ان کی نئی ذمہ داری کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر کمپنی کے ذمہ داران نے ڈاکٹر سہیل اعجاز خان کی سفارتی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے لیے مستقبل کی ذمہ داریوں میں کامیابی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ MASAH اسپیشلائزڈ کنسٹرکشن کمپنی کا شمار سعودی عرب کی بڑی تعمیراتی کمپنیوں میں ہوتا ہے۔ کمپنی حیدرآبادی انجینئر ایم اے نعیم کی قیادت میں کام کر رہی ہے اور اس کے مختلف پروجیکٹس خلیجی ممالک کے علاوہ حیدرآباد میں بھی جاری ہیں، جہاں ہزاروں افراد برسرِ روزگار ہیں۔
ڈاکٹر سہیل اعجاز خان اگست میں نئی دہلی میں وزارت خارجہ کی اپنی نئی ذمہ داری سنبھالیں گے۔