حیدرآباد

حیدرآباد میں الکٹرک کار مینوفیکچرنگ یونٹ قائم کرنے چینی کمپنی کی تیاری

 تلنگانہ حکومت نے اس پراجکٹ کیلئے اراضی کے الاٹمنٹ اور ضروری منظوری کیلئے مثبت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ حیدرآباد کے مضافات میں تین مقامات بی وائی ڈی کے نمائندوں کو تجویز کیے گئے ہیں۔ جیسے ہی کمپنی کسی ایک مقام کو منتخب کرے گی، معاہدہ طے پانے کی توقع ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ ریاستی حکومت نے بے روزگار نوجوانوں کے لیے خوشخبری دی ہے۔ چین کی مشہور الکٹرک وہیکل مینوفیکچرنگ کمپنی بی وائی ڈی حیدرآباد کے مضافاتی علاقہ میں الکٹرک کار مینوفیکچرنگ یونٹ قائم کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ اس پراجکٹ کے ذریعہ ہزاروں روزگار کے مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے۔

متعلقہ خبریں
قبائلی و اقلیتی پسماندگی پر توجہ دینے حکومت کی ضرورت: پروفیسر گھنٹا چکراپانی
حیدرآباد: جامعۃ المؤمنات کی دو یومی کل ہند فقہی کانفرنس کا شاندار آغاز، 300 سے زائد علماء، مفتیان اور عالمات کی شرکت
یلندو: جمعیت علماء کی منڈلی سطح پر نئی باڈی کا انتخاب
نارائن پیٹ میں گنیش تہوار اور دیگر مذہبی تقریبات میں ڈی جے ساؤنڈ سسٹمز پر مکمل پابندی
جمعیۃ علماء بودھن کا انتخابی اجلاس، حافظ محمد افسر صاحب مظہری بلا مقابلہ صدر منتخب

فی الحال بی وائی ڈی چین میں تیار کردہ الکٹرک کاروں کو ہندوستان میں درآمدکر کے فروخت کر رہی ہے۔ تاہم درآمدی ٹیکس کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے، کمپنی نے ہندوستان میں ہی مینوفیکچرنگ یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 تلنگانہ حکومت نے اس پراجکٹ کیلئے اراضی کے الاٹمنٹ اور ضروری منظوری کیلئے مثبت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ حیدرآباد کے مضافات میں تین مقامات بی وائی ڈی کے نمائندوں کو تجویز کیے گئے ہیں۔ جیسے ہی کمپنی کسی ایک مقام کو منتخب کرے گی، معاہدہ طے پانے کی توقع ہے۔

 اگر سب کچھ منصوبے کے مطابق ہوا، توتلنگانہ ہندوستان میں بی وائی ڈی کا پہلا مینوفیکچرنگ یونٹ قائم کرنے والی ریاست بن جائے گی۔