دہلی

مکیش اہلاوت، دہلی کابینہ میں نیا چہرہ ہوں گے

عام آدمی پارٹی رکن اسمبلی مکیش اہلاوت کو آتشی کی زیرقیادت دہلی کابینہ میں شامل کیا جائے گا جو 21 ستمبر کو بحیثیت چیف منسٹر حلف لیں گی۔

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی رکن اسمبلی مکیش اہلاوت کو آتشی کی زیرقیادت دہلی کابینہ میں شامل کیا جائے گا جو 21 ستمبر کو بحیثیت چیف منسٹر حلف لیں گی۔

4 وزرا کو بھی برقرار رکھا گیا ہے۔

پارٹی نے آج بتایا کہ نامزد چیف منسٹر آتشی اور ان کی نئی کابینہ کے ارکان ایک ہی دن حلف لیں گے۔

گوپال رائے‘ سوربھ بھردواج‘ کیلاش گہلوت اور عمران حسین نئی کابینہ میں بھی برقرار رہیں گے۔