تلنگانہ

قتل کیس معاملہ، تلنگانہ کے 5 افراد دبئی میں 18 سال قید کی سزا کے بعد واپس

ملزمین کی جانب سے وکلا نے خرابی صحت کی وجہ بتا کر اس معاملہ کی ایک بار پھر جرح کی۔ دبئی کی عدالت نے اس پر رضامندی ظاہر کرتے ہوئے انہیں سات سال قبل رہا کر دیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے 5افراددبئی میں قتل کے معاملہ میں 18سال قید کی سزا کے بعد واپس ہوئے۔ نیپال کے ایک چوکیدار بہادر سنگھ کے قتل کے معاملہ میں انہیں انہیں ابتدائی طور پر دس سال کی سزا سنائی گئی تھی۔ بعد ازاں دبئی کی عدالت نے سزا کو بڑھا کر 25 سال کر دیا۔

متعلقہ خبریں
دبئی جیل سے وطن واپس افراد سے کے ٹی آر کی ملاقات
اللہ کی عطا کردہ صلاحیتیں — ایک غور و فکر کی دعوتخطیب و امام مسجد تلنگانہ اسٹیٹ حج ہاؤز کا خطاب
حیدرآبادی خاتون کو سوشل میڈیا پر ہراسانی، ملزم گرفتار
یلندو: جمعیت علماء کی منڈلی سطح پر نئی باڈی کا انتخاب
پرفتن دور میں نونہالانِ امت کو دینی تعلیمات سے روشناس کرانا وقت کی اہم ضرورت: مولانا محمد حبیب الرحمٰن حسامی

تلنگانہ کے سابق وزیرتارک راما راو نے اپنے دورہ نیپال کے موقع پر بہادرسنگھ کے ارکان خاندان کو 15لاکھ روپئے معاوضہ دیتے ہوئے اس معاملہ میں ان افراد کو معاف کرنے کی خواہش کی۔اس سلسلہ میں دستاویزات بھیجے جانے کے باوجود عدالت نے اس سے اتفاق نہیں کیا۔

ملزمین کی جانب سے وکلا نے خرابی صحت کی وجہ بتا کر اس معاملہ کی ایک بار پھر جرح کی۔ دبئی کی عدالت نے اس پر رضامندی ظاہر کرتے ہوئے انہیں سات سال قبل رہا کر دیا۔

 اس کے ساتھ، سری سلہ، رودرنگی اور کوناراوپیٹ منڈلوں کے پانچ افراد دبئی سے حیدرآباد واپس ہوئے۔شہرکے شمس آباد ایرپورٹ پر جذبات منظردیکھاگیا کیونکہ وہ 18 سال بعد اپنے خاندان کے افراد سے مل پائے۔