کھیل

سعودی عرب ’آئی پی ایل‘ میں سرمایہ کاری کا خواہشمند

ولی عہد نے گزشتہ ستمبر میں ہندوستان کا دورہ کیا تھا، رپورٹ میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ سعودی عرب نے اس لیگ میں 5 ارب ڈالر سرمایہ کاری اور اسے دنیا کے دیگر ملکوں تک پھیلانے کی پیشکش کی ہے۔

جدہ: سعودی عرب نے ہندوستان میں کھیلی جانے والی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں اربوں ڈالر کے حصص خریدنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ غیرملکی خبر رساں ادار ے بلومبرگ نیوز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کی نظریں انڈین پریمیئر لیگ میں 30 بلین ڈالر کے حصص پر ہیں۔

متعلقہ خبریں
مجھے اس سیزن میں صحیح مواقع نہیں ملے: عمران ملک
رونالڈو کا عربی میں سلام (ویڈیو)
سعودی عرب میں 3 شہریوں کو سزائے موت دے دی گئی
جدہ میں گرد و غبار، مکہ میں تیز ہوائیں، بارش کا امکان
شاہ سلمان نے شاہی فرمان جاری کردیا

اس حوالے سے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اس کے حصص کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے مشیروں کے ذریعے ہندوستانی حکومتی عہدیداروں سے رابطہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ بات چیت کا سلسلہ اس وقت شروع ہوا جب ولی عہد نے گزشتہ ستمبر میں ہندوستان کا دورہ کیا تھا، رپورٹ میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ سعودی عرب نے اس لیگ میں 5 ارب ڈالر سرمایہ کاری اور اسے دنیا کے دیگر ملکوں تک پھیلانے کی پیشکش کی ہے۔

دوسری جانب بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) میں آئی پی ایل کے نگراں عہدیدار نے اس حوالے سے فوری طور پر تبصرہ نہیں کیا ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ لیگ (آئی پی ایل) دنیا کی امیر ترین لیگوں میں سے ایک ہے اور 2008 میں اپنے افتتاحی ایڈیشن کے بعد سے دنیا بھر کے کھلاڑیوں اور کوچوں کو اپنی جانب راغب کر رہی ہے۔