حیدرآباد
پرانا شہرحیدرآباد میں قتل کی واردات
اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ بعض افراد نے پرانی مخاصمت کے سبب افروز کا قتل کیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا۔
حیدرآباد: پرانا شہرحیدرآبادمیں نامعلوم افراد نے آٹو ڈرائیور کا قتل کردیا۔یہ واردات کل شب پیش آئی۔
متقول 22سالہ افروزساکن گنٹال شاہ بابادرگاہ کو بعض افراد نے بات چیت کے بہانے طلب کیا جنہوں نے بعد ازاں تیزدھارہتھیاروں سے اس پرحملہ کرتے ہوئے اس کا قتل کردیا۔
اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ بعض افراد نے پرانی مخاصمت کے سبب افروز کا قتل کیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا۔