حیدرآباد

موسیٰ پروجیکٹ، کانگریس کا خزانہ بھرنا مقصود: ای راجندر

ای راجندر نے رکن اسمبلی عادل آباد پائل شنکر کے ساتھ راجندر نگر اسمبلی حلقہ میں موسیٰ ندی کیا چمنٹ علاقوں کا دورہ کیا، میڈیا کو بتایا کہ چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کا بنیادی مقصد موسیٰ بیوٹیفیکیشن پروجیکٹ کے نام پر عوام کو لوٹنا ہے۔

حیدرآباد: رکن پارلیمنٹ ملکاجگیری (بی جے پی)  ایٹالہ راجندر نے کانگریس حکومت پر چھ گارنٹیوں پر عمل آوری سے لوگوں کی توجہ ہٹانے کے لیے موسیٰ بیوٹیفیکیشن پروجیکٹ کا استعمال کرنے کا الزام لگایا۔انہوں نے کہا موسیٰ پرو جیکٹ کا مقصد کانگریس قائدین کے خزانے بھرنا قرار دیا۔

متعلقہ خبریں
حائیڈرا بڑا ڈرامہ: ای راجندر
ریونت ریڈی ایک جنونی اور بدمزاج شخص: ایٹالہ راجندر
چیف منسٹر ریونت ریڈی بدمعاش بی جے پی ایم پی ای راجندر کا الزام
پروین کمار کی بی آر ایس میں شمولیت سے چیف منسٹر حیران
ملیکارجن کھرگے نے انڈیا اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ کا اجلاس طلب کیا

 آج ای راجندر نے رکن اسمبلی عادل آباد پائل شنکر کے ساتھ راجندر نگر اسمبلی حلقہ میں موسیٰ ندی کیا چمنٹ علاقوں کا دورہ کیا، میڈیا کو بتایا کہ چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کا بنیادی مقصد موسیٰ بیوٹیفیکیشن پروجیکٹ کے نام پر عوام کو لوٹنا ہے۔ چیف منسٹر نے حیدرآباد ڈیزاسٹر ریسپانس اینڈ ایسٹ پروٹیکشن ایجنسی (حائیڈرا) اور موسیٰ پروجیکٹ کو صرف چھ ضمانتوں اور دیگر بنیادی مسائل کے نفاذ سے لوگوں کی توجہ ہٹانے کے لیے سامنے لایا ہے۔

 انہوں نے کہا حکومت کی ناقص پالیسیوں کے خلاف  بی جے پی عوام کے حق میں جدوجہد کرے گی۔ بی جے پی رکن پارلیمنٹ نے کانگریس حکومت کو دریائے موسیٰ کی بحالی کے نام پر غریبوں کے مکانات کو مسمار کرنے کے خلاف خبردار کیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ پارٹی متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی رہے گی۔