کرناٹک

کلبرگی شیئر مارکیٹ گھپلے کا معاملہ، 50 کروڑ روپےکا فراڈ کرنے والاشخص گرفتار

ابتدائی طور پر، رامو نے باقاعدگی سے منافع کی پیشکش کرکے سرمایہ کاروں کا اعتماد حاصل کیا، جس سے،زیادہ لوگوں کو بڑی رقوم کی سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب ملی۔ تاہم، تقریبا 800 افراد سے 50 کروڑ روپے سے زیادہ جمع کرنے کے بعد، اس نے اچانک ادائیگیاں روک دیں اور غائب ہوگیا۔

کلبرگی: کلبرگی شہر کی پولیس نے ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ پولیس نے ’وینس انٹرپرائزز‘ نامی فرم کی آڑ میں ہوئے شیئر مارکیٹ گھپلے میں ملوث شخص کو گرفتار کرلیا ہےجس نے تقریبا 800 افراد کو دھوکہ دے کر 50 کروڑ روپے حاصل کیےتھے۔

Also Read: New Aadhaar Rules 2025: Verification Steps Target Citizenship Proof

اس شخص کی شناخت رامو اکول عرف آر بی ریڈی کے طور پر ہوئی ہے، جو تلنگانہ کے رنگاریڈی ضلع کا رہنے والا ہے۔راموکوکئی ہفتوں تک غائب رہنے کے بعد سینٹرل کرائم برانچ (سی سی بی) کی ٹیم نے بالآخر گرفتار کرلیا۔ ملزم نے مبینہ طور پر سینکڑوں لوگوں کو 15-20 فیصد ماہانہ منافع کے وعدہ پر شیئر مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرنے کا لالچ دیا تھا۔

ابتدائی طور پر، رامو نے باقاعدگی سے منافع کی پیشکش کرکے سرمایہ کاروں کا اعتماد حاصل کیا، جس سے،زیادہ لوگوں کو بڑی رقوم کی سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب ملی۔ تاہم، تقریبا 800 افراد سے 50 کروڑ روپے سے زیادہ جمع کرنے کے بعد، اس نے اچانک ادائیگیاں روک دیں اور غائب ہوگیا۔

پولیس کی تحقیقات میں پتہ چلا کہ وہ ریاست سے فرار ہو گیا تھا۔ خفیہ معلومات کی بنیاد پر ، پولیس نے اس کا سراغ لگایا اور اسے دوسری ریاست سے گرفتار کیا۔

اس سلسلے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے ۔ پولیس نے لوگوں سے زور دے کر کہاہے کہ وہ محتاط رہیں اور کسی بھی مالیاتی ادارے میں سرمایہ لگانے سے پہلے اُس کی صداقت کی تصدیق کرلیں۔