حیدرآباد

وقف ترمیمی بل کے خلاف مسلم شبان کا احتجاج

وقف ترمیمی بل کے خلاف محمد مشتاق ملک صدر تحریک مسلم شبان کی ایما پر موسی رام باغ ٹی وی ٹاور سے مغلپورہ مسجد صلاح الدین‘ یاقوت پورہ‘ ریتی کی مسجد‘ مسجد عالمگیر وجئے نگر‘ بارکس‘ عنبر پیٹ کی مساجد پر اچانک احتجاج بعد نماز جمعہ کیا گیا۔

حیدرآباد: وقف ترمیمی بل کے خلاف محمد مشتاق ملک صدر تحریک مسلم شبان کی ایما پر موسی رام باغ ٹی وی ٹاور سے مغلپورہ مسجد صلاح الدین‘ یاقوت پورہ‘ ریتی کی مسجد‘ مسجد عالمگیر وجئے نگر‘ بارکس‘ عنبر پیٹ کی مساجد پر اچانک احتجاج بعد نماز جمعہ کیا گیا۔

جس میں عبد الحق قمر نائب صدر شبان‘ محمد محبوب‘ سید عمران‘ جناب راشد خان کانگریس‘ دیانی بارکس ودیگر کارکنان نے حصہ لیا۔ محمد مشتاق ملک صدر تحریک مسلم شبان نے جامع مسجد ماریڈ پلی سکندرآباد میں خطاب کیا۔

وقف بل کے تعلق سے تحریک مسلم شبان کے کارکن ہاتھوں میں پلے کارڈ تھامے ہوئے تھے جس میں وقف کی حفاظت صرف زمینات کی نہیں بلکہ مساجد‘ درگاہوں‘ اور مدارس‘ قبرستانوں کی حفاظت ہے۔ مسلمانوں کی خاموشی اور سرد مہری ان سب اداروں کے لئے نقصان دہ ہوگی۔ حکومت کی نیت اوقاف کی زمینات کا تحفظ نہیں بلکہ اس کو ہڑپنا لینا ہے۔

ملک میں کئی مساجد پہلے سے ہی فرقہ پرستوں کے نشانہ پر ہے۔ اس بل میں ترمیمات نہیں بلکہ اسکو مکمل واپس لینا ہوگا۔ منشاء اوقاف اور لفظ اوقاف ہی کو نہیں بل سے حذف کردیا جارہا ہے۔

اوقاف کی جگہ ”نام امید“ سے لیا جارہا ہے۔ تحریک مسلم شبان کے کارکن جمعہ کی نماز کے فوری بعد احتجاج شروع کردئیے اور مصلیوں نے وقف بل ناقابل قبول‘ وقف بل کو ہم مکمل مسترد کرتے ہیں کے نعرے بلند کئے۔

جناب محمد مشتاق ملک نے کہا کہ احتجاج جاری رہے گا اور اس کو ریاست گیر پیمانے پر وسعت دی جائے گی۔

a3w
a3w