حیدرآباد

مسلمانان عالم نمازوں کی پابندی کریں،درود شریف کثرت سے پڑھیں توبہ واستغفار کو معمول بنالیں، اخلاق حسنہ پرکاربند رہیں،عراقی مہمان کا خطاب

مہمان خصوصی نے مزید کہاکہ خاتم النبیین شفیع المذنبین صل اللہ علیہ وعلی آلہ وصحبہ وسلم نے اپنی ساری حیات مبارکہ بہترین اخلاق کریمہ اور اسوہء حسنہ کے ذریعہ لاکھوں گناہ گاروں اور کفر والحاد کے دور سے گذرنے والوں کو صراط مستقیم پر گامزن کرتے ہوئے کلمہء شہادت جیسی سعادت مندی و فیروز مندی دلاتے ہوئے جنت کے حقدار بنادیا-

حیدرآباد: ملک عراق کے سیدالطآئفہ حضرت سیدنا الشیخ جنید البغدادیؒ بغداد شریف فضیلۃ الشیخ السید الشیخ محمد جُدعان محسن الجنیدی الحسینیؒ امیر القبیلۃ السادۃ الجنیدیہ فی العالم العربی الاسلامی و ممثل النقابۃ الاشراف فی شمال العراق نے اپنے دس روزہ دورہءبھارت کے اختتامی دن آج قبل نماز عصر فاطمہ گلشن/زاویہ نقشبندیہ(مدرسہ فاطمۃ الزھراءؓ للبنات)فتح دروازہ میں منعقدہ وداعی جلسہ تہنیت و تکریم سے بحثییت مہمان خصوصی خطاب کیا۔

متعلقہ خبریں
دویومی جلسہ سیرت حضرت ابوبکر صدیقؓ و مشاعرہ
خوش گوار ازدواجی زندگی کیلئے میاں اور بیوی کو ہی اسلامی تعلیمات پر عمل کرنا ضروری ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
پروفیسررحمت یوسف زئی نے اردو زبان کو کمپیوٹر سے مربوط کرنے میں قابل قدر خدمت انجام دی، کتاب کی رسم اجرائی پر دانشوران کا اظہار خیال
لٹل فلاور ہائی اسکول نے ’’ لٹل فلاور فیسٹا کم سالانہ تقریب 2024-2025 کا انعقاد کیا
حضرت ابوبکر صدیق ؓ کو تمام صحابہ کرام ؓ پر فضیلت ، مولانا ڈاکٹر محمد رضی الدین رحمت حسامی کا جامع مسجد دارالشفاء میں خطاب

اُنہوں کہاکہ ملک بھارت کے دورہ سے قلبی کیف و سرور ملا الحمدللہ جمیع سلاسل کے مشائخ طریقت کے علاوہ علماء کرام نے ہر مقام پر خندہ پیشانی سے ہمارا خیر مقدم و استقبال کرتے ہوئے ہمارے جد امجد سیدالطآئفہ کی وساطت سے مہمان نوازی میں کسی قسم کا کوئ کسر نہیں رکھا بشمول حیدرآباد دکن گلبرگہ شریف، رائچور،بیجاپور،میسور ودیگر مقامات ہیں-

حضرت السید الشیخ الامیر محمد جدعان محسن الجنیدی الحسینی نے کہاکہ مسلمانوں کو چاہیئے کہ نماز پنجگانہ باجماعت کے علاوہ روزآنہ نماز تہجد میں دس رکعت نفل کا معمول بنائیں اپنے افراد خاندان بالخصوص بیوی بچوں کو بھی اس کے عادی بنائیں خود نمازیں ترک کرتے ہوئے اگر بیوی بچوں کو تلقین کرینگے تو اس کا کوئ فائدہ نا ہوگا۔

 مہمان خصوصی نے مزید کہاکہ خاتم النبیین شفیع المذنبین صل اللہ علیہ وعلی آلہ وصحبہ وسلم نے اپنی ساری حیات مبارکہ بہترین اخلاق کریمہ اور اسوہء حسنہ کے ذریعہ لاکھوں گناہ گاروں اور کفر والحاد کے دور سے گذرنے والوں کو صراط مستقیم پر گامزن کرتے ہوئے کلمہء شہادت جیسی سعادت مندی و فیروز مندی دلاتے ہوئے جنت کے حقدار بنادیا-

انہوں نے قرآن حکیم کے حوالہ سے کہاکہ اللہ جل مجدہ نے فرمایا کہ ہم نے بندوں کو قبائلوں اور قوموں کے درمیان تقسیم کیا تاکہ بندگان خدا ایک دوسرے کی معرفت حاصل کرسکیں ،بےشک اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے بہترین شخص وہ ہے جو زہد و ورع تقویٰ و توکل والا ہو،سماحۃ الشیخ کی عربی خطاب کا حضرت مولانا مفتی الحاج محمد انوار احمد قادری شیخ التفسیر جامعہ نظامیہ نے اردو ترجمہ کیا-

 جناب سیدشاہ احتشام قادری نقشبندی وکیل حضرت مولانا سید محمد عادل الحقانی النقشبندی حفظہ اللہ بانی و صدر ارباب طریقت آرگنائزیشن نے اربابِ طریقت آرگنائزیشن کے زیر اہتمام منعقدہ جلسہ تہنیت اور وداعی جلسہ میں مدعو علماء کرام و مشائخ عظام کا خیرمقدم واستقبال کیا-ملک عراق کے اولادِ امجاد سید الطآئفہ حضرت سیدنا جنید البغدادی الحسینی رحمہ اللہ فضیلۃ الشیخ السید محمد جُدعان محسن الجنیدی الحسینی امیر القبیلۃ السادۃ  الجنیدیہ فی العالم العربی واسلامی و ممثل النقابہ الاشراف فی شمال العراق،فضیلۃ الشیخ السید الشیخ حسن سلیمان الجنیدی الحسینی امین العام العشیرہ السادۃ  عراق کو تہنیت پیش کی ،جمیع شرکاء کو بھی شال پوشی و گل پوشی کی-

رہبرشریعت پیر طریقت تنویر المشائخ حضرت مولانا الحاج سید شاہ محمود بادشاہ قادری زرین کُلاہ نے صدارت فرمائی جب کہ مقبول ملت حضرت مولانا الحاج سید احمد بادشاہ قادری زرین کُلاہ جنرل سیکریٹری کل ہند مجلس  اتحاد المسلمین نگرانی فرمائ- اسدالعلماء تنویرصحافت مولانا محمد محسن پاشاہ انصاری قادری نقشبندی مجددی مولوی کامل الحدیث جامعہ نظامیہ و جنرل سیکریٹری کُل ہند سنی علماء مشائخ بورڈ نے نظامت کے فرائض انجام دیئے-

اس موقعہ پر شہہ نشین پر مہمانان خصوصی حضرت مولاناالحاج سید کاظم پاشاہ حسینی رضوی قادری شرفی سجادہ نشین شرفی چمن،حضرت مولانا سید ابراھیم حسینی قادری فاروق پاشاہ زرین کُلاہ سجادہ نشین حضرت گوشہ نشینؒ،حضرت مولانا سید شیخن احمد کامل پاشاہ قادری شطاری،انیس ملت حضرت مولانا الحاج ابو عمار عبدالقادر سیفیؔ عرفان اللہ شاہ نوری بانی و صدر مرکزی انجمن سیف الاسلام،حضرت مولانا الحاج مفتی محمد انوار احمد قادری شیخ التفسیر جامعہ نظامیہ،مفسر قرآن حکیم حضرت علامہ مفتی الحاج محمد محی الدین قادری محمودی مولوی کامل الحدیث جامعہ نظامیہ و خازن کل ہند انجمن طلباء قدیم جامعہ نظامیہ،اسدالعلماء تنویر صحافت مولانا محمد محسن پاشاہ انصاری قادری نقشبندی مجددی مولوی کامل الحدیث جامعہ نظامیہ و جنرل سیکریٹری کُل ہند سنی علماء مشائخ بورڈ،

حضرت سید قادر محی الدین قادری جنید پاشاہ زرین کلاہ،حضرت سید ذکی پاشاہ قادری،حضرت مولانا سید سیف اللہ حسینی باقری سیف پاشاہ،حضرت مولانا مفتی سید شاہ چندا حسینی برادر سجادہ بارگاہ جلالیہؒ گوگی شریف،حضرت سید ندیم اللہ حسینی سجادہ نشین حضرت سید شاہ راجو قتال حسینیؒ، حضرت زبیر صوفی قادری ابوالعلائ، حضرت مولانا ڈاکٹر سیدشاہ خلیل اللہ اویس بخاری نقشبندی مجددی قادری،

ماہر علم الانساب حضرت حبیب احمد علوی الجنیدی،مولانا مفتی شفیق احمد نقشبندی،مولانا ڈاکٹر حافظ محمد عماد الدین انوار نقشبندی اسیسٹنٹ پروفیسر جامعہ عثمانیہ،حضرت مولانا شیخ محمدعبد الرفیق جنیدی نقشبندی چشتی قادری اور مولانا الحاج حافظ محمد شفیع محی الدین قادری شرفی ودیگر حضرات مدعوئین میں موجود تھے-حافظ وقاری ابرار احمد خان قادری معتمد عمومی ارباب طریقت آرگنائیزیشن کی قراءت کلام پاک اور مولانا الحاج حافظ شیخ شفیع محی الدین قادری شرفی بانی مدرسہ فاطمہ الزھراء کی حمد باریء تعالیٰ اور نعت شریف سے ہوا-

جناب ایوب خان عرفان  نے مہمانوں کا استقبال کیا-حضرت مولانا الحاج سید محمود پادشاہ قادری زرین کلاہ نے رقت آمیز دعاکی-