حیدرآباد
’’ میرے والد میرے ہیرو‘‘، کے کویتا کا جذباتی ٹوئیٹ
سوشل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ایکس پر سرگرم کویتا نے اپنے والد کے سی آر کے ساتھ ایک مختصر ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے ہیرو ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی حکمران جماعت بی آرایس کی رکن قانون ساز کونسل کے کویتا نے آج ایک جذباتی ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والد وزیراعلی کے چندرشیکھرراو ان کے ہیرو ہیں۔
سوشل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ایکس پر سرگرم کویتا نے اپنے والد کے سی آر کے ساتھ ایک مختصر ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے ہیرو ہیں۔
کویتا کی جانب سے کے چندرشیکھرراوکی مکالموں کے ساتھ چلتے ہوئے پوسٹ کردہ یہ ویڈیو وائرل ہوگئی۔ایک ایسے وقت جب تلنگانہ انتخابات کے ووٹوں کی گنتی اتوار کو ہونے والی ہے، کویتا کا یہ ٹوئیٹ سیاسی حلقوں میں موضوع بحث بناہوا ہے۔