حیدرآباد

”میرے والد راہول گاندھی کو وزیراعظم کے طورپر دیکھنا چاہتے تھے“:شرمیلا

شرمیلا نے کہا کہ وہ اپنے بیٹے کی شادی کی تقریب میں مدعو کرنے کیلئے چندرابابو کی قیامگاہ پہنچی تھیں۔انہوں نے واضح کیا کہ اس ملاقات میں چندرا بابو سے سیاست پر بات نہیں ہوئی۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے سابق وزیراعلی و ریاست کی اصل اپوزیشن تلگودیشم پارٹی کے سربراہ این چندرابابونائیڈو سے کانگریس لیڈر وائی ایس شرمیلا نے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق شرمیلا، حیدرآباد میں واقع چندرابابو کے مکان پہنچیں جہاں انہوں نے اپنے بیٹے کی شادی کی تقریب کیلئے ان کو مدعو کیا۔

متعلقہ خبریں
الکٹورل بانڈس سے متعلق سپریم کورٹ کا تاریخ ساز فیصلہ: شجاعت علی صوفی
تلنگانہ ہائی کورٹ میں تحقیقاتی کمیشن کو غیر قانونی قرار دینے کی درخواست مسترد
حیدرآباد کلکٹر نے گورنمنٹ ہائی اسکول نابینا اردو میڈیم دارالشفا کا اچانک دورہ کیا
حیدرآباد: معہد برکات العلوم میں طرحی منقبتی مشاعرہ اور حضرت ابو البرکاتؒ کے ارشادات کا آڈیو ٹیپ جاری
اللہ کے رسول ؐ نے سوتیلے بہن بھائیوں کے ساتھ حسن سلوک اور صلہ رحمی کا حکم دیا: مفتی محمد صابر پاشاہ قادری

بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اپنے بیٹے کی شادی کی تقریب میں مدعو کرنے کیلئے چندرابابو کی قیامگاہ پہنچی تھیں۔انہوں نے واضح کیا کہ اس ملاقات میں چندرا بابو سے سیاست پر بات نہیں ہوئی۔

شرمیلا نے کرسمس کے دوران چندرا بابو اور لوکیش کو مٹھائیاں بھیجنے کے بارے میں میڈیا کے سوال کا بھی جواب دیا۔شرمیلا نے کہا کہ انہوں نے نہ صرف چندرابابو بلکہ کے ٹی راماراو، ہریش راؤ، کویتا اوردیگر لیڈروں کو کیک بھیجے تھے، سیاست ہی ان کی زندگی نہیں ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ یہ عوام کی خدمت ہے۔شرمیلا نے کہا کہ انہوں نے سیاست میں دوستانہ نیت رکھنے کے تصور کے ساتھ تمام لیڈروں کو کیک بھیجے۔ انہوں نے کہا کہ راجہ ریڈی کی شادی میں کئی افرادکو مدعو کیا جارہا ہے۔

انہوں نے مشورہ دیا کہ ہر چیز کو سیاست سے نہ جوڑیں۔ چندرابابو تلگو دیشم پارٹی کے لیڈر ہیں۔شرمیلا نے کہا کہ وہ کانگریس کی کارکن ہیں۔ شرمیلا نے واضح کیا ہے کہ کانگریس پارٹی انہیں جو بھی عہدہ دے گی وہ پوری ایمانداری سے کام کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ اگر راہل گاندھی وزیر اعظم بنتے ہیں تو ہمارے ملک کے ساتھ اچھی بات ہوگی۔اس سے فرقہ وارانہ تشدد میں کمی آئے گی،اسی لیے وائی ایس راج شیکھرریڈی راہل گاندھی کو وزیراعظم کے طورپر دیکھنا چاہتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ وہ اس نیت سے کانگریس میں شامل ہوئی ہیں۔واضح رہے کہ ان دونوں لیڈروں کی ملاقات سیاسی حلقوں میں موضو ع بحث بنی ہوئی ہے کیونکہ چندرابابو، شرمیلا کے والد متحدہ آندھراپردیش کے سابق وزیراعلی آنجہانی راج شیکھرریڈی کے سیاسی حریف سمجھے جاتے تھے۔

شرمیلا کے بھائی موجودہ آندھراپردیش کے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی کے بھی چندرابابونائیڈو سیاسی حریف سمجھے جاتے ہیں۔شرمیلا نے اپنے بھائی کی حمایت میں ماضی میں نکالی گئی یاترا میں چندرابابو پر شدید نکتہ چینی کی تھی۔ آ

ج اس ملاقات کے دوران شرمیلا نے چندرا بابو کے ساتھ ان کی بیوی بھونیشوری اور بیٹے لوکیش کو بھی اپنے بیٹے کی شادی کی تقریب میں مدعو کیا۔ شرمیلا نے تلنگانہ میں وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی تشکیل دی تھی تاہم تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے بعد اپنی پارٹی کو انہوں نے کانگریس میں ضم کردیا۔