سوشیل میڈیاکھیل

میرا بیٹا ملک کا مزید نام روشن کرے گا:سراج کی والدہ

حیدرآباد کے اپل اسٹیڈیم میں ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا گیا پہلا ونڈے انتہائی دلچسپ رہا۔ آخری اوور تک یہ جاننا مشکل تھاکہ کون جیتے گا۔ تاہم آخر میں یہ دلچسپ میچ ہندوستان کی گود میں جاگرا۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے اپل اسٹیڈیم میں ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا گیا پہلا ونڈے انتہائی دلچسپ رہا۔ آخری اوور تک یہ جاننا مشکل تھاکہ کون جیتے گا۔ تاہم آخر میں یہ دلچسپ میچ ہندوستان کی گود میں جاگرا۔

متعلقہ خبریں
متھن چکرورتی کی والدہ شانتی رانی چل بسیں
آسٹریلیا کے کپتان پیاٹ کمنس کی والدہ کا انتقال
دفاتر میں لڑکیوں کو رکھنا فیشن بن گیا
مستقبل کی مائیں:اپنی صحت کا خیال رکھیں
ورکنگ ویمن کیسے ٹائم مینج کریں

بلاشبہ اس میں شبمن گل کے 208 رنز نے اہم کردار ادا کیا۔ لیکن فاسٹ بولر محمد سراج نے گیند کے ساتھ جو کیا وہ کسی صورت کم نہیں تھا۔ اپنے ہوم گراؤنڈ پر پہلا میچ کھیلتے ہوئے سراج نے نیوزی لینڈ کی جیت کی خواہش پوری ہونے نہیں دی۔ کہا جاتا ہے کہ ماں میں بڑی طاقت ہوتی ہے۔

محمد سراج نے اپنے ہوم گراؤنڈ پر نیوزی لینڈ کے خلاف جو کچھ کیا اس میں انہیں اپنی والدہ کی طرف سے کافی تعاون ملا۔ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ونڈے میں بیٹے کی کامیابی دیکھنے کے بعد شاید اسی لیے ماں نے بھی کہاکہ ان کا بیٹا ملک کا نام مزید روشن کرے گا۔

سراج نے میاچ سے ایک دن قبل اچانک گھر پہنچ کر والدہ اور دیگر ارکان خاندان سے ملاقات کی اور ماں کی دعاؤں کے ساتھ اپل اسٹیڈیم میں اترے۔ سراج میچ میں داخل ہوئے تو والدہ کی دعائیں رنگ لائیں اور وہ مسلسل دوسرے میچ میں 4 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔

انہوں نے 10 اوورز میں 2 میڈنز پھینکے اور 46 رنز دیکر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ اس میں سے انہوں نے ایک ہی اوور میں 2 وکٹیں حاصل کیں جب ہندوستان کو اس کی سب سے زیادہ ضرورت تھی۔ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ونڈے میں سراج کیلئے ماں کی دعائیں رنگ لائیں اور سراج نے اپنے دوستوں کو بھی خوش کردیا۔

دراصل سراج کے دوست چاہتے تھے کہ جب سراج اپنے ہوم گراؤنڈ پر ملک کیلئے اپنا پہلا میچ کھیلنے اترے تو وہ اسے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیکھیں۔ سراج نے وہ پرفارمنس دی۔ ایک طرف جہاں باقی بولرس کی پٹائی ہورہی تھی وہیں سراج کی وکٹ ٹکنگ اور اکانومی دونوں میں بہتر تال میل تھا۔ ب

یٹے کو ہوم گراؤنڈ پر بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیکھ کر اب ماں کی خواہش ہے کہ وہ مستقبل میں بالخصوص ورلڈ کپ میں ہندوستان کا جھنڈا بلند کرے۔ والدہ نے کہاکہ اللہ تعالیٰ سے میری ایک ہی دعا ہے کہ میرا بیٹا ملک کو اور بھی عزت دے۔

ملک کیلئے ورلڈکپ کھیلے اور جیتے۔ اسی دوران کئی سابق کھلاڑیوں نے بھی محمد سراج کی حالیہ کارکردگی کی ستائش کی ہے۔

سابق ہندوستانی کرکٹر محمد کیف نے کہاکہ سراج سری لنکا سیریز کا سب سے بہترین حاصل ہے۔ کیف نے کہاکہ سراج نے اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت ٹیم انڈیا کے اہم فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کی کمی محسوس ہونے نہیں دی۔

ایک اور سابق کرکٹر آکاش چوپڑا نے کہاکہ سراج نے اپنی بہترین کارکردگی سے ونڈے رینکنگ میں تیسرا مقام حاصل کرلیا ہے تاہم انہیں یقین ہے کہ وہ جلد ہی آئی سی سی رینکنگ میں پہلا مقام بھی حاصل کرلیں گے۔

a3w
a3w