کرپٹ بی آر ایس حکومت کا خاتمہ کرنے ناگیشورراو کا عوام پر زور
کانگریس کے کھمم حلقہ کے امیدوار ٹی ناگیشورراو نے عوام پر زوردیا ہے کہ وہ چیف منسٹر کے چندرشیکھرراو کی زیرقیادت رشوت خور بی آرایس حکومت کا خاتمہ کریں۔

حیدرآباد: کانگریس کے کھمم حلقہ کے امیدوار ٹی ناگیشورراو نے عوام پر زوردیا ہے کہ وہ چیف منسٹر کے چندرشیکھرراو کی زیرقیادت رشوت خور بی آرایس حکومت کا خاتمہ کریں۔
انہوں نے ضلع کے سرینواس نگر کے 27ویں ڈیویثرن میں انتخابی مہم چلائی۔انہوں نے دھمکیوں کاسامنا کرنے ہمت کی اہمیت کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے عوام سے خواہش کی کہ وہ کسی بھی دھمکی پر ہار نہ مانیں بلکہ ثابت قدم رہیں۔
عوامی خدمت کے لیے اپنی وابستگی کو اجاگر کرتے ہوئے ناگیشورراو نے ملک کے لیے سونیاگاندھی کے خاندان کی جانب سے دی گئی قربانیو ں کو یاد کیا۔
انہوں نے کانگریس پارٹی کے ویژن کا خاکہ پیش کیا او ر کانگریس کی 6ضمانتوں کے ذریعہ پسماندہ افراد کی زندگیوں کو روشن کرنے کا عہد کیا۔
مہالکشمی اسکیموں کو تیار کرنے میں سونیا گاندھی کے رول کو تسلیم کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ خواتین کو درپیش چیلنجوں کے بارے میں سونیا گاندھی نے سمجھا ہے۔
ناگیشورا راؤ نے پرجوش انداز میں کانگریس پارٹی کی کامیابی پر زوردیا اور اسے امن اور ترقی کے حصول کے لیے انتہائی اہم قراردیا۔