آندھراپردیش

نائیڈو ناقابل اعتبار، ناراکسورا سے بھی بدتر: جگن موہن ریڈی

چیف منسٹر جگن موہن ریڈی نے کہا کہ میری آپ سے پر خلوص اپیل ہے کہ آپ، نائیڈو پر بھروسہ نہ کریں۔ آپ نارا کسورا پر بھروسہ کرسکتے ہیں مگر نائیڈو پر بھروسہ قطعی نہیں کرسکتے۔

امراوتی: آندھرا پردیش کے چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی نے تلگو دیشم پارٹی کے سربراہ چندرا بابو نائیڈو کو ناقابل اعتبار اور نارا کسورا سے بھی بدتر قرار دیا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ چندرا بابو نائیڈو پر بھروسہ نہ کریں اور نائیڈو کے کھوکھلے وعدوں کے جھانسے میں نہ آئیں۔

متعلقہ خبریں
آندھرا اور بہار کو خصوصی موقف حاصل ہوگا؟ کانگریس کے سوالات (ویڈیو)
قومی سیاست میں نائیڈو کو بادشاہ گرکا کردار ادا کرنیکا پھر موقع
میں بلیوں کونہیں بلکہ شیروں کونشانہ بناؤں گا۔چیف منسٹر کے تبصرہ کے بعد بی آر ایس کیڈرمیں ہلچل
ٹی ڈی پی کے قائدین گھروں پر نظر بند
عوام کے فیصلہ سے ہماری ذمہ داریاں بڑھ گئیں: نائیڈو

 جمعہ کے روز یہاں غریبوں میں امکنہ اراضیات کے پٹہ جات کی تقسیم کے بعد خطاب کرتے ہوئے چیف منسٹر نے کہا کہ انتخابات کے وقت پر ہی نائیڈو کو غریب یاد آتے ہیں اور جھوٹے وعدوں کے ذریعہ انہیں دھوکہ دیتے ہیں۔ ٹی ڈی پی کے دور حکومت میں ایک انچ زمین بھی غریبوں میں نہیں دی گئی۔

جھوٹے وعدوں کے سہارے اقتدار پر آنے کے بعد نائیڈو نے 600 صفحات پر مشتمل پارٹی کے انتخابی منشور کو ڈسٹ بن میں پھینک دیا۔ بیروزگاروں، خواتین اور کسانوں کے بشمول چندرا بابو نائیڈو نے سماج کے تمام طبقات کو دھوکہ دیا ہے۔ عوام کو لبھانے کیلئے سابق چیف منسٹر کھوکھلے وعدے کرتے ہیں۔ جوں، جوں انتخابات قریب آتے جائیں گے ویسے ویسے نائیڈو کے جھوٹے وعدوں میں اضافہ ہوگا۔

جگن نے کہا کہ غریبوں کیلئے امکنہ کی تعمیر کیلئے اراضیات کے حصول کیلئے حکومت نے کووڈ وبا کے دوران بھی سخت محنت کی۔ انہوں نے کہا کہ حکمراں جماعت وائی ایس آر سی پی، پارٹی کے انتخابی منشور کو مذہبی کتابوں کی طرح اہمیت دیتی ہے۔

 ہم چندرا بابو نائیڈو نہیں ہیں جو غریبوں کو نظر انداز کردیتے ہیں۔ چیف منسٹر جگن موہن ریڈی نے کہا کہ میری آپ سے پر خلوص اپیل ہے کہ آپ، نائیڈو پر بھروسہ نہ کریں۔ آپ نارا کسورا پر بھروسہ کرسکتے ہیں مگر نائیڈو پر بھروسہ قطعی نہیں کرسکتے۔

 آر۔5 زون میں غریبوں کو امکنہ اراضی پٹہ جات دینے کی سپریم کورٹ نے اجازت دی ہے مگر اس کے باوجود نائیڈو، اس عمل میں رکاوٹ پیدا کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپ لوگ ذرا سوچیں، نائیڈو اپنے دور حکومت میں فلاحی پروگراموں کو نافذ کرنے میں کیوں ناکام رہے ہیں جبکہ یہی فلاحی پروگرام، موجودہ حکومت رائج کررہی ہے۔

نائیڈو، اپنے فرزند اور دوست میڈیا کی مدد کرتے رہے کیونکہ یہ میڈیا، خاموشی کے ساتھ ان کی مدد کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ڈی پی، برائی کے مختلف روپ ہیں آپ لوگوں کے سامنے آتی ہے اس پر آپ کو قطعی بھروسہ نہیں کرنا چاہئے۔

 جگن نے عوام سے کہا کہ اگر آپ کو سرکاری فلاحی پروگراموں سے فائدہ ہورہا ہے تو پھر آپ، وائی ایس آر کانگریس پارٹی کو آئندہ الیکشن میں کامیاب بنائیں تاکہ ہم مستقبل میں مزید بہتر کام کرسکیں۔

a3w
a3w