آندھراپردیش

نائیڈو کی اقتدار پر واپسی پرسرمایہ کاروں کی امراوتی میں دوبارہ دلچسپی

ان میں چند سرمایہ کار، پہلے ہی آندھراپردیش کیپٹل ریجن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی (اے بی سی آر ڈی اے) سے رجوع ہو کر امراوتی کے تعمیری کاموں میں سرمایہ لگانے میں دلچسپی ظاہر کرچکے ہیں۔

امراوتی: آندھرا پردیش میں این چندرا بابو نائیڈو کی اقتدار پر واپسی کے ساتھ سرمایہ کار، گرین فیلڈ دارالحکومت امراوتی میں ایک بار پھر دلچسپی ظاہر کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
آندھرا اور بہار کو خصوصی موقف حاصل ہوگا؟ کانگریس کے سوالات (ویڈیو)
جو کچھ تھا، ٹریلر تھا، عوام کو ابھی بہت دیکھنا باقی ہے: کے ٹی آر
ٹی ڈی پی کے قائدین گھروں پر نظر بند
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
نتائج کے اعلان کے بعد 15 دنوں تک مرکزی فورس کی 25 کمپنیاں برقرار رکھنے کی ہدایت

 تلگودیشم پارٹی کی زیر قیادت این ڈی اے کی نئی حکومت نے تعمیری سرگرمیوں کے بنیاد ی کاموں کے آغاز سے ملکی وغیر ملکی انوسٹرس (سرمایہ کار) ریاست کے خوابوں کے صدر مقام امراوتی میں سرمایہ کاری کرنے کیلئے ایک بار پھر دلچسپی ظاہر کررہے ہیں۔

 ان میں چند سرمایہ کار، پہلے ہی آندھراپردیش کیپٹل ریجن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی (اے بی سی آر ڈی اے) سے رجوع ہو کر امراوتی کے تعمیری کاموں میں سرمایہ لگانے میں دلچسپی ظاہر کرچکے ہیں۔

چیف منسٹر نائیڈو نے گزشتہ ہفتہ، اس ریجن کا دورہ کرتے ہوئے اپنے خوابیدہ پروجیکٹ کے مختلف کاموں کے اجزا کے موقف کا جائزہ لیا۔ اس پروجیکٹ کو نائیڈو نے اپنی پہلی میعاد میں شروع کیا تھا۔ اے پی سی آر ڈی اے اور ریاستی حکومت کے عہدیدار نظر ثانی تخمینی لاگت کی تجاویز تیار کرنے میں مصروف ہیں تاکہ مرکز سے فنڈس حاصل کرسکیں۔

ٹی ڈی پی کی حکومت جو 16 ایم پیز کے ساتھ مرکز کی این ڈی اے حکومت کی ایک اہم شراکت دار ہے، امراوتی کے تعمیری کاموں کو 2سے3سال میں مکمل کرنے کیلئے مرکز سے فراخدلانہ فنڈس حاصل کرنا چاہتی ہے۔

 اس کے متبادل کے طور پر چیف منسٹر نائیڈو نے خانگی سرمایہ کاروں کو امراوتی آنے کی دعوت دینے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔چہارشنبہ کے روز اپنے آبائی ضلع چتور روانگی کے وقت بنگلورو میں مختصر قیام کے دوران چندرا بابو نائیڈو نے دو سے زائد کمپنیوں کے سی ای اوز سے ملاقاتیں کی ہیں۔

 انہوں نے سنچری رئیل اسٹیٹ کو مدعو کرتے ہوئے انہیں امراوتی میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی۔ کمپنی کے اگزیکٹیو ڈائرکٹر اشون پائی نے نائیڈو کو بتایا کہ وہ اس سلسلہ میں بہت جلد فیصلہ کریں گے۔ دو دن قبل آسٹریلیائی قونصل جنرل (ٹاملناڈو، اے پی، کیرالا) سلائے ذکی نے امراوتی کا دورہ کرتے ہوئے اے پی سی آر ڈی کے کمشنر کٹا مینی بھاسکر سے ملاقات کی تھی۔

 ان دونوں نے امراوتی میں آسٹریلیا کی انٹر پرینرس کی سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا تھا۔چیف منسٹر نائیڈو، امراوتی کے تعمیری کام جلد مکمل کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ چیف منسٹر نے مختلف کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات کی ہے۔ جنہیں مختلف پروجیکٹ کیلئے ایوارڈز مل چکے ہیں۔ ان پروجیکٹس میں آل انڈیا سرویس آفیسرس، منسٹرس، ایم ایل ایز، ایم ایل سیز اور ملازمین کے کوارٹرس شامل ہیں۔a

a3w
a3w