آندھراپردیش
وجئے واڑہ ایرپورٹ پر کہر، طیاروں کی آمدورفت متاثر
آندھراپردیش کے وجئے واڑہ ایرپورٹ پر کہر کے نتیجہ میں طیاروں کی آمد ورفت متاثر ہوئی ہے۔
حیدرآباد: آندھراپردیش کے وجئے واڑہ ایرپورٹ پر کہر کے نتیجہ میں طیاروں کی آمد ورفت متاثر ہوئی ہے۔
دوانڈیگو کے طیارے کہر کے نتیجہ میں ہوا میں ہی چکرکاٹنے پر مجبور ہوگئے کیونکہ موسم کی خرابی کی وجہ سے ان کو اترنے کی اجازت نہیں دی گئی۔
چینئی اورحیدرآباد سے گناورم آنے والے طیاروں کوکہر کے نتیجہ میں مشکلات کاسامنا کرناپڑا۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں کے دوران اس تلگوریاست کے اس ایرپورٹ پر کہر کے سبب بیشتر طیاروں کے رخ کوموڑدینے کی بھی اطلاع ملی ہے جس کے سبب مسافرین کو مشکلات کا سامنا کرناپڑاتھا۔