نارا لوکیش کو ڈپٹی چیف منسٹر بنایا جائے، ٹی ڈی پی قائدین کا چندرا بابو نائیڈؤ سے مطالبہ
ٹی ڈی پی کے پولٹ بیورو رُکن سرینواس ریڈی نے ہفتہ کو میدو کورو وائی ایس آر کڑپہ ضلع میں منعقدہ ایک اجلاس میں یہ مانگ کی جس سے چیف منسٹر نے بھی مخاطب کیا۔ یہ اجلاس ٹی ڈی پی کے بانی و سابق چیف منسٹر این ٹی راما راؤ کی برسی کے موقع پر منعقدکیا گیا تھا۔
امراوتی: آندھرا پردیش میں تلگودیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) کی زیر قیادت قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) حکومت کے اقتدار پر آنے کے سات مہینوں بعد ٹی ڈی پی کے قائدین نے چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو سے یہ مطالبہ کرنا شروع کردیا ہے کہ وہ اپنے بیٹے اور وزیر نارالوکیش کو ترقی دے کر ڈپٹی چیف منسٹر بنائیں۔
ٹی ڈی پی کے پولٹ بیورو رُکن سرینواس ریڈی نے ہفتہ کو میدو کورو وائی ایس آر کڑپہ ضلع میں منعقدہ ایک اجلاس میں یہ مانگ کی جس سے چیف منسٹر نے بھی مخاطب کیا۔ یہ اجلاس ٹی ڈی پی کے بانی و سابق چیف منسٹر این ٹی راما راؤ کی برسی کے موقع پر منعقدکیا گیا تھا۔
سرینواس ریڈی نے چندرا بابو نائیڈو سے درخواست کی کہ وہ پارٹی کے درخشاں مستقبل کو یقینی بنانے کیلئے لوکیش کو ترقی دے کر ڈپٹی چیف منسٹر بنایں۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہ خواہش رکھتے ہیں۔ ٹی ڈی پی کی تشکیل کے وقت سے تیسری نسل کے لیڈر نارا لوکیش پارٹی میں آئے۔
ہم چاہتے ہیں کہ لوکیش کو ترقی دے کر ڈپٹی چیف منسٹر بنایا جائے تاکہ نوجوانوں اور پارٹی میں اعتماد آئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے پارٹی کا مستقبل بہتر ہوگا۔ عوام نوجوانوں کی حوصلہ افزائی، انفارمیشن ٹکنالوجی اور صنعت کے فروغ کے علاوہ ریاست کو کئی کمپنیاں لانے کے سلسلہ میں لوکیش کی کاوشوں کو غور سے دیکھ رہے ہیں۔
ہم توقع کرتے ہیں کہ آپ (چندرا بابو نائیڈو)(لوکیش) کا درجہ بڑھائیں گے تاکہ پارٹی کے بہتر مستقبل کو یقینی بنایا جاسکے۔ قبل از ٹی ڈی پی کے ایک اور لیڈر مہا سینا راجیش نے بھی پارٹی اور حکومت کی مستقبال کی ضروریات کے پیش نظر لوکیش کو ڈپٹی چیف منسٹر بنانے کا مطالبہ کیا تھا۔
ٹی ڈی پی قائدین کے ایک حلقہ میں یہ احساس پایا جارہا ہے کہ ڈپٹی چیف منسٹر پون کلیان جو جنا سینا کے صدر ہیں اپنی شرائط کو منوا رہے ہیں۔ ٹی ڈی پی قائدین کا ایک حلقہ چاہتا ہے کہ لوکیش کو نائیڈو کے جانشین کی حیثیت سے ترقی دی جائے۔