بین الاقوامی

نریندرمودی مسلسل تیسرے سال دنیا کے مقبول لیڈر

پی ایم مودی کی اپرُوول ریٹنگ 78 فیصد ہے۔ اس فہرست میں امریکی صدر بائیڈن 40 فیصد ریٹنگ کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہیں۔ پچھلی بار وہ گیارہویں نمبر پر تھے۔ وہیں برطانیہ کے وزیر اعظم رشی سنک 16 ویں نمبر پر ہیں۔

واشنگٹن: وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک بار پھر دنیا کے مقبول ترین لیڈر قرار دیا گیا ہے۔ امریکی ڈیٹا انٹیلی جنس فرم ‘دی مارننگ کنسلٹ’ کے سروے کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے اپرُوول ریٹنگ میں امریکہ کے صدر جو بائیڈن اور برطانیہ کے وزیر اعظم رشی سُنک سمیت 22 ممالک کے رہنماؤں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

متعلقہ خبریں
دُبئی میں یو این کلائمیٹ اجلاس: ہندوستان، اگلی کانفرنس کی میزبانی کا خواہاں
ہندوستان ایک ملک ایک سول کوڈ کی طرف بڑھ رہا ہے: نریندر مودی (ویڈیو)
دہشت گردی پر دُہرے معیار کی کوئی گنجائش نہیں، برکس چوٹی کانفرنس سے مودی کا خطاب
وزیر اعظم کی تقریر پر سیتا اکا کا شدید ردعمل
مودی کو کجریوال کو جیل میں ڈالنے پر معافی مانگنی چاہئے:عام آدمی پارٹی

پی ایم مودی کی اپرُوول ریٹنگ 78 فیصد ہے۔ اس فہرست میں امریکی صدر بائیڈن 40 فیصد ریٹنگ کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہیں۔ پچھلی بار وہ گیارہویں نمبر پر تھے۔ وہیں برطانیہ کے وزیر اعظم رشی سنک 16 ویں نمبر پر ہیں۔ رپورٹ میں دوسرے نمبر پر میکسیکو کے صدر لوپیز اوبراڈور ہیں۔  جنہوں نے 68فیصد ریٹنگ حاصل کی۔

تیسرے نمبر پر سوئزرلینڈ کے صدر اگنیزیوکیسس ہیں جنہیں 62فیصد لوگوں نے پسند کیا ہے۔ جبکہ آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیز چوتھے نمبر پر ہیں جنہیں 58 فیصد لوگوں نے پسند کیا۔ یہ سروے اس سال 26 سے 31 جنوری کے درمیان کیا گیا تھا۔

دی مارننگ کنسلٹ اپرُوول اورڈزاپرُوول ریٹنگ7 دن کے موونگ ایورج کی بنیاد پر نکالتی ہے۔ اس کیلکولیشن میں 1 سے 3 فیصد کا پلس مائنس مارجن ہوتاہے۔ یعنی اپرُوول اورڈزاپرُوول ریٹنگ میں سے 1 سے 3 فیصد تک کمی یا اضافہ ہو سکتا ہے۔ اس اعداد و شمار کو تیار کرنے کے لیے مارننگ کنسلٹ نے ہندوستان میں تقریباً 2126 لوگوں کا آن لائن انٹرویو کیا تھا۔