دہلی

شرجیل امام کی درخواست ضمانت پر دہلی پولیس کو نوٹس

دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جسٹس مکتا گپتا اور جسٹس انیش دیال کی ڈیویژن بنچ نے معاملہ کی آئندہ سماعت25اگست کو مقرر کی۔ بنچ نے پولیس سے اندرون 2ہفتے اسٹیٹس رپورٹ بھی مانگی۔

نئی دہلی: دہلی  ہائی کورٹ نے جمعہ کے دن دہلی پولیس سے جہدکار شرجیل امام کی اپیل پرجواب مانگا جو اس نے غداری کیس میں تحت کی عدالت سے عبوری ضمانت نہ ملنے پر داخل کی تھی۔ غداری کیس 2019-20 کے مخالف سی اے اے احتجاج کے دوران علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اور جامعہ ملیہ اسلامیہ میں کی گئی مبینہ اشتعال انگیز تقاریر سے متعلق ہے۔

دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جسٹس مکتا گپتا اور جسٹس انیش دیال کی ڈیویژن بنچ نے معاملہ  کی آئندہ سماعت25اگست کو مقرر کی۔ بنچ نے پولیس سے اندرون 2ہفتے اسٹیٹس رپورٹ بھی مانگی۔

 شرجیل کی درخواست ضمانت میں کہاگیا کہ وہ 28جنوری 2020 سے (تقریباً 28ماہ سے) جیل میں بند ہے جبکہ اس پر جو دفعات لگائی گئی ہیں ان کے تحت اسے زیادہ سے زیادہ 7 سال کی جیل ہوسکتی ہے۔